Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی ہدایت پرلانڈھی کارڈیک ایمر جنسی سینٹر میں کے کے ایف فارمیسی اور لیبارٹری کلیکشن پوائنٹ کا قیام


جناب الطاف حسین کی ہدایت پرلانڈھی کارڈیک ایمر جنسی سینٹر میں کے کے ایف فارمیسی اور لیبارٹری کلیکشن پوائنٹ کا قیام
 Posted on: 2/27/2015
جناب الطاف حسین کی ہدایت پرلانڈھی کارڈیک ایمر جنسی سینٹر میں کے کے ایف فارمیسی اور لیبارٹری کلیکشن پوائنٹ کا قیام
فارمیسی اور لیبارٹری کلیکشن سینٹر کا افتتاح ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اور چیف ٹرسٹی کے کے ایفڈاکٹر نصرت شوکت و اراکین رابطہ کمیٹی نے کیا 
فارمیسی اور لیبارٹری کاقیام ہماری سیاسی تربیت میں شامل ہے کیونکہ انسانی خدمت کا درس ہماری بنیاد ہےرکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
حق پرست نمائندے محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت میں مصرو ف عمل ہیں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
انسانی خدمت کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے جناب الطاف حسین کو جو اعزاز بخشا ہے وہ شاید ہی کسی رہنماء کو بخشاہو ،ڈاکٹر صغیر احمد
کراچی۔۔۔27فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت لانڈھی کارڈیک ایمر جنسی سینٹر میں کے کے ایف فارمیسی اور لیبارٹری کلیکشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔کے کے ایف فارمیسی اور لیبارٹری کلیکشن سینٹر کا افتتاح ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اور چیف ٹرسٹی کے کے ایف ڈاکٹر نصرت شوکت نے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،واسع جلیل ،قمر منصور،کے کے ایف کے ٹرسٹی سینیٹر احمد علی،کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وقار کاظمی،حق پرست اراکین اسمبلی آصف حسنین ،ڈاکٹرصغیر احمد، سیدخالد افتخار،وقار حسین شاہ سمیت میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج و اراکین بھی موجو دتھے۔ تقریب کے شرکاء سے رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج پاکستان کو قائم ہوئے 66 سالسے زائد کا عرصہ گزرگیا ہے اور اس دوران بہت سے امتحانات اور مشکلات آئیں لیکن اس کے باوجود ہم ایک قوم نہیں بن سکے کیونکہ ہم اپنا قبلہ درست کرنا نہیں چاہتے ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے پہلے خدمت کرکے دکھائی اور پھر سیاست میں قدم رکھا فارمیسی اور لیبارٹری کاقیام ہماری سیاسی تربیت میں شامل ہے کیونکہ انسانی خدمت کا درس ہماری بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ حق پرست نمائندے محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت میں مصرو ف عمل ہیں ،جو شہر دن رات جاگ کر ملک کو 70فیصد ریونیو فراہم کرتا ہے افسوس کی بات یہ ہے کہ یہاں اسے ہی وسائل سے محروم رکھ کر محکوم بنانے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باوجود خدمت خلق فاؤنڈیشن انسانی خدمت کے کاموں میں دن رات کوشاں ہے، اسپتال ہو یا بلڈ بینک،لیبارٹری ہو یا فارمیسی،اسکول ہو یا یونیورسٹی کے کے ایف جناب الطاف حسین کے انسانی خدمت کے فلسفہ پر کاربند ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر صحت اور رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو جو اعزاز بخشا ہے وہ شاید ہی کسی کو بخشا ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ قائد تحریک سے انسانی خدمت کے تمام کام لے رہے ہیں اور یہ کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک نے سیاست میں خدمت کو متعارف کرایا جبکہ سیاسی جماعت سے پہلے خدمت خلق کمیٹی کا قیام عمل میں لایا وریہی درس انہوں نے اپنے تمام ماننے والے اور چاہنے والوں کو دیا۔کے کے ایف کے ٹرسٹی سینیٹر احمد علی نے کہا کہ فارمیسی اور لیبارٹری کا قیام لانڈھی کے عوام کے لئے روشنی کی کرن اور قائد تحریک کی جانب سے تحفہ ہے۔تقریب سے پرنسپل کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ڈاکٹر وقار کاظمی رکن سید سندھ اسمبلی خالد افتخار نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء کو فارمیسی اور لیبارٹری اور کلیکشن پوائنٹ کا دورہ کرایا گیا جسے بے حد پسند کیا گیاجبکہ لانڈھی کارڈیک ایمرجنسی سینٹر میں قائم کے کے ایف فارمیسی انتہائی کم قیمت پر مریضوں کو ادویات فراہم کریگی جبکہ لیبارٹری اور کلیکشن پوائنٹ کے ذریعے عوام کو مناسب قیمت میں با آسانی ٹیسٹ کی رپورٹس مہیا ہو سکیں گی۔







4/25/2024 5:45:52 PM