Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین ملک میں بسنے والے 98 فیصد محروم و محکوم عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کر رہے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


قائد تحریک الطاف حسین ملک میں بسنے والے 98 فیصد محروم و محکوم عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کر رہے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 4/12/2013
قائد تحریک الطاف حسین ملک میں بسنے والے 98 فیصد محروم و محکوم عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کر رہے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
ملک کے مظلوم و محکوم طبقے آپس میں متحد و منظم ہیں، اب آپس میں لڑاؤ اور حکومت کرو کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ نبیل احمد گبول
گڈاپ ٹاؤن کے علاقے بروہی گوٹھ سے تعلق رکھنے والے بروہی برادری کے معززین کی اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات اور برادری کے سینکڑوں افراد سمیت ایم کیو ایم میں غیر مشرو ط شمولیت کا اعلان
کراچی۔۔۔۔۔12 اپریل، 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرخالد مقبو ل صدیقی ، رکن رابطہ کمیٹی کنور خالد یونس اور سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سردار نبیل احمد گبول سے گڈاپ کے بروہی گوٹھ میں رہائش پزیر بروہی برادری سے تعلق رکھنے والے معززین کے ایک وفد نے مولا بخش بروہی ،جمعہ بروہی ،انور بروہی ،عظیم رند بلوچ کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے مرکز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ملاقات کی اوربانی وقائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اور ان کی حق پرستانہ جدوجہد سے متاثر ہوکر ایم کیو ایم میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انچارج KMOCفرخ اعظم ،جوائنٹ انچارج وسابق حق پرست صوبائی وزیر نثار احمد پنہور ،جوائنٹ انچارجز محمد اسلم بلوچ ، محمد سلیم جوکھیو ، اراکین محمدعلی کلمتی بلوچ ،گل محمد مینگل ،بشیر احمد دروان بھی موجود تھے ۔وفد کے اراکین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان بننے سے آج تک غریب اور محروم عوام کے مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، جاگیر دار، وڈیرے اور سرمایہ دار الیکشن سے قبل غریب عوام کو سہانے خواب دکھا کر ووٹ حاصل کرتے اور منتخب ہونے کے بعد مسائل کے حل کے بجائے بینک بیلنس اور اثاثوں میں اضافہ کرتے ہیں ۔ ملک کے واحد لیڈر الطاف حسین کے منتخب نمائندوں کو جب کبھی اختیار ملا تو انہوں نے اپنے علاقوں کی عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں اور اپنے علاقوں کو بے مثال اور حیرت انگیز ترقی دی۔ ہم یہ بات بخوبی سمجھ چکے ہیں کہ ملک میں بسنے والے 98فیصد محروم، مظلوم اور مجبور عوام کو ان کے جائز حقوق صرف اورصر ف بانی وقائدتحریک محترم الطاف حسین کی سربراہی ایم کیو ایم ہی دلا سکتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہم متحدہ قومی موومنٹ میں غیر مشروط شمولیت اختیار کرتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ الطاف حسین کے شانہ بشانہ اپنی زندگی کی آخری سانسوں تک حق پرست جدوجہد کریں گے۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول نے وفد کے اراکین کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین ملک میں بسنے والے 98فیصد محروم و محکوم عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ جناب الطاف حسین کا فکر و فلسفہ تیزی سے ملک بھر میں پھیل رہا ہے اور غریب ومتوسط طبقہ جوق در جوق ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم پر جمع ہورہے ہیں اور وہ دن دور نہیں کہ جب ملک میں عوام کی حکمرانی قائم ہوگی اور ملک ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہوجائے گا اور ایسا جب ہی ممکن ہے کہ ہم اپنے زاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حق و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لئے حق پرستی کی اس جدوجہد قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ہاتھ مضبو ط کریں۔ اس موقع پر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن نبیل احمد گبول نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مظلوم ومحکوم طبقے آپس میں متحد ومنظم ہیں ،اب آپس میں لڑاؤ اور حکومت کرو کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ بعد ازاں اراکین رابطہ کمیٹی نے وفد کے اراکین کو ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے پر انہیں بانی وقائد تحریک محترم الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کی ۔

5/4/2024 1:03:30 PM