Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد کا جعفریہ ڈیزاسٹر سیل کے مرکزی دفتر کا دورہ،


ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد کا جعفریہ ڈیزاسٹر سیل کے مرکزی دفتر کا دورہ،
 Posted on: 4/9/2013 1
ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد کا جعفریہ ڈیزاسٹر سیل کے مرکزی دفتر کا دورہ، 
جے ڈی سی کے چےئرمین علامہ شہنشاہ حسین نقوی و دیگر سے ملاقات 
وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ حیدر عباس رضوی اور سلطان محمد ذیشان شامل تھے
ملاقات میں ایم کیوایم اورجے ڈی سی کا فلاحی اور رفاہی کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر آگے بڑھنے پر اتفاق 
کراچی :۔۔۔ 9، اپریل 2013ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے ایک وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں جعفریہ ڈیزاسٹر سیل کے مرکزی دفتر واقع فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 20کا دورہ کیا ۔ جعفریہ ڈیزاسٹر سیل کے دفتر پر انکی ملاقات جی ڈی سی کے چےئرمین علامہ شہنشاہ حسین نقوی ، جنر ل سیکرٹری ظفر عباس ،وائس چےئر مین عادل نقوی اور پاک محرم ایسوسی ایشن اور خوجہ جماعت کے جنرل سیکرٹری سرور علی سمیت د یگر عہدیداران سے ہوئی ۔اس موقع پر ایم کیوایم اور جے ڈی سی کے فلاحی اور رفاہی کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے جی ڈی سی کے رفاہی کاموں اور خاص طورپر سانحہ عباس ٹاؤن کے لواحقین کے لئے انکی انتھک کاوشوں اور محنت اور خدمات پر قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور جی ڈی سی کی جانب سے ایم کیوایم کے وفد کے لئے ظہرانے کا اہتمام کرنے کا شکریہ ادا کیا ۔وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ حیدر عباس رضوی اور سلطان محمد ذیشان شامل تھے ۔اس موقع پر جی ڈی سی اور ایم کیوایم کے کارکنان کی ایک بڑ ی تعداد بھی موجود تھی ۔ 



5/5/2024 5:43:36 AM