Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سرسید یونیورسٹی کے چانسلر زیڈ اے نظامی کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس


سرسید یونیورسٹی کے چانسلر زیڈ اے نظامی کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
 Posted on: 4/7/2013 1
سرسید یونیورسٹی کے چانسلر زیڈ اے نظامی کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہارافسوس 
زیڈ اے نظامی مرحوم علم دوست انسان تھے ، تعلیم کے فروغ کیلئے مرحوم کی گرانقدر خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا ، الطاف حسین 
علم کے فروغ کیلئے گرانقدر خدمات پر زیڈ اے نظامی مرحوم کو الطاف حسین کا خراج عقیدت
لندن۔۔۔7، اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سرسید یونیورسٹی کے بانی انجینئر زیڈ اے نظامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ زیڈ اے نظامی مرحوم علم دوست انسان تھے اوران کی شہرکراچی اور ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے خدمات گرانقدر ہیں جنہیں فراموش نہیں کیاجاسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ زیڈ اے نظامی مرحوم کے انتقال سے ملک شفیق اور تجربہ کار استاد سے محروم ہوگیا ہے اور مرحوم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا پُر نہیں کیاجاسکتا ۔ انہوں نے زیڈ اے نظامی مرحوم کی علم کے فروغ کیلئے خدمات کو سراہا اور انہیں زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔ انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔ (آمین)

5/3/2024 3:54:12 AM