Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوبہ سندھ کی بقاء سلامتی اور خوشحالی میں پاکستان کی بقاء، سلامتی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، الطاف حسین


صوبہ سندھ کی بقاء سلامتی اور خوشحالی میں پاکستان کی بقاء، سلامتی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، الطاف حسین
 Posted on: 4/6/2013 1
صوبہ سندھ کی بقاء سلامتی اور خوشحالی میں پاکستان کی بقاء، سلامتی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، الطاف حسین 
ارباب اختیار کو صوبہ سندھ کی مجبوریوں او رمحرومیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا 
شفیق شاہ او رفہمیدہ شاہ کی ہزاروں افراد کے ساتھ شمولیت سندھ دھر تی کیلئے خوش آئند ہے ،الطاف حسین 
جاگیر دار، ہاریوں اورمظلوم عوام کے خاندان در خاندان غلاموں کی حیثیت سے جیلوں میں رکھتے ہیں
سندھ میں سندھی مہاجر کی تفریق پیداکرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی، دونوں فریقین ایک دوسرے کے قریب آئیں گے
ایم کیوایم اقتدار میں آکر فرسودہ نظام کے شکنجے کو توڑ دے گی،الطاف حسین 
ایم کیوایم کے ہراول دستے کے اہم رکن ثابت ہونگے، شفیق شاہ اور فہمیدہ شاہ کا عزم 
پیپلزپارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی شفیق احمد شاہ ،اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ٹھٹھہ کی صدر محترمہ فہمیدہ شاہ ، صاحبزادی شبانہ شاہ اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سے نائن زیرو پر ٹیلی فون پر بات چیت
لندن۔۔6اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کی بقاء سلامتی اور خوشحالی دراصل پاکستان کی بقاء، سلامتی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، لہٰذا ارباب اختیار کو صوبہ سندھ کی مجبوریوں او رمحرومیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا ۔یہ بات انہوں نے صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے معروف سیاسی گھرانے، پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن سندھ اسمبلی شفیق احمد شاہ ، پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ٹھٹھہ کی صدر محترمہ فہمیدہ شاہ ، صاحبزادی شبانہ شاہ اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔قبل ازیں جناب الطاف حسین نے شفیق احمد شاہ اوران کے خاندان کے افراد کی ایم کیوایم میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہا اور ایم کیوایم میں ان کی شمولیت کو سندھ کے مظلوموں ، محروموں اور ایم کیوایم کی فتح قراردیا ۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،سندھ تنظیمی کمیٹی اور ایم کیوایم ٹھٹھہ زونل کمیٹی کے ارکان بھی موجو دتھے ۔جناب الطاف حسین نے شفیق شاہ او رفہمیدہ شاہ کی ہزاروں افراد کے ساتھ شمولیت کو سندھ دھر تی کیلئے خوش آئند کہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس سے سندھ میں سندھی مہاجر کی تفریق پیداکرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی اور دونوں فریقین ایک دوسرے کے قریب آئیں گے، اس سے سندھ میں غربت ،جہالت ، اور بدحالی کے خاتمے میں مدد ملے گی جبکہ مضبوط سندھ مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے ، ہم سب مل کر سندھ کو ایک مثالی صوبہ بنائیں گے اور ایک نئی روایت قائم کرینگے ۔جناب الطاف حسین نے گفتگو میں مزید اس امر پر افسوس کا اظہا ر کیا کہ سندھ بھر میں قدیم اور فرسودہ نظام قائم ہے جہاں کاروکاری اور ونی کے نام پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔ جاگیر دار ہاریوں اورمظلوم عوام کے خاندان در خاندان غلاموں کی حیثیت سے جیلوں میں رکھتے ہیں ، ایم کیوایم اقتدار میں آکر ان فرسودہ نظام کے شکنجے کو توڑ دے گی ۔ جناب الطاف حسین نے شفیق احمد شاہ اور فہمیدہ شاہ کی ایم کیوایم میں شمولیت کو سندھ کے مظلوم محروم عوام کی فتح قرار دیتے ہوئے سندھ کے تمام عوام کو مبارکبا د پیش کی ۔اس موقع پر شفیق احمد شاہ اور فہمیدہ شاہ نے جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایم کیوایم کے ہراول دستے کے اہم رکن ثابت ہونگے ۔



5/3/2024 11:00:15 AM