Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے،سابق اراکین سندھ اسمبلی


کراچی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے،سابق اراکین سندھ اسمبلی
 Posted on: 4/4/2013 1
کراچی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے،سابق اراکین سندھ اسمبلی
کراچی :۔۔۔4،اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سابق اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں دہشت گردی ،قتل وغارتگری،لوٹ ماراوربھتہ خوری سمیت سنگین جرائم کی دیگروارداتوں میں تیزی سے اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ کراچی کے شہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے اورانہیں جرائم پیشہ عناصرسے نجات دلائی جائے۔اپنے مشترکہ بیان میں سابق اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں کہ جب عام انتخابات قریب ہیں گینگ وارکے جرائم پیشہ دہشت گردوں نے شہرکراچی کا امن وسکون تباہ کرکے اس کومقتل گاہ بنادیاہے جہاں کسی بھی شہری کی جان ومال اورعزت وآبرومحفوظ نہیں۔انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصرکی جانب سے شہر میں قتل وغارتگری ،دہشت گردی ،بھتہ خوری سمیت دیگرسنگین جرائم کی وارداتیں روزکامعمول ہیں،جرائم پیشہ عناصرکی جانب سے صنعتکاروں اور تاجربرادری کو ڈرایا دھکایا جارہاہے اور انہیں بھاری مالیت کے بھتہ کی پرچیاں بھیجی جارہی ہیں تاہم پولیس وانتظامیہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائی کرکے تاجروں اورصنعتکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے بے بسی کے عالم میں محض خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب کراچی میں متعین سیکوریٹی فورسزرینجرزپولیس کی جانب سے بھتہ مافیا،لینڈمافیا،اسلحہ مافیااوردہشت گردوں کے خلاف شہربھرمیں ٹارگٹ آپریشن کیے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب جرائم پیشہ دہشت گردوں کی جانب سے شہریوں کوبھتہ کی پرچیاں موصول ہورہی ہیں جوپولیس و انتظامیہ کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہیں۔سابق اراکین سندھ اسمبلی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداورنگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہدقربان علوی سے مطالبہ کیاہے کہ کراچی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اورکراچی کے شہریوں کوگینگ وارکے جرائم پیشہ دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے۔



4/29/2024 11:41:07 PM