Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس او کے تحت ہونے والے تیرہویں پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوہتے روز شوبز الیون اور پارلیمنٹرین الیون کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ انعقاد


اے پی ایم ایس او کے تحت ہونے والے تیرہویں پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوہتے روز شوبز الیون اور پارلیمنٹرین الیون کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ انعقاد
 Posted on: 2/26/2015
اے پی ایم ایس او کے تحت ہونے والے تیرہویں پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوہتے روز شوبز الیون اور پارلیمنٹرین الیون کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ انعقاد 
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پارلیمنٹرین الیون نے شوبز الیون کو 14رنز سے شکست دیکرمیچ جیت لیا
طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے کرکٹ میچ دیکھااور شوبز الیون اور پارلیمنٹرین الیون کے ہمراہ یک زبان ہوکر قومی ترانہ پڑھا
شوبز الیون کی قیادت امجد صابری اور پارلیمنٹرین الیون کی قیادت عدنان احمد نے کی
حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید فیصل سبز واری ،چیئر مین اے پی ایم ایس او سرفراز احمد و اراکین کی شرکت
کراچی۔۔۔۔26فروری2015ء
آل پا کستان متحدہ اسٹوڈیٹنس آرگنائزیشن، جامعہ کراچی سیکٹر کے زیر اہتمام ولیکا گراؤنڈ میں تیرہویں پیغا م امن کرکٹ ٹو رنا منٹ کے چوہتے روز شوبز الیون اور پارلیمنٹرین الیون کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پارلیمنٹرین الیون نے شوبز الیون کو 14رنز سے شکست دیکر جیت لیا ۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سید فیصل سبزواری ،چیئر مین اے پی ایم ایس او سرفراز احمد ،وائس چیئر مین علی مصطفی ،سیکریٹری جنرل ثاقب اعجاز و اراکین ،امور طلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر انصر رضوی،ڈائریکٹر اسپور ٹس اینڈفزیکل محترمہ انجم عزیز،ڈائریکٹر وومن اسٹیڈیز محترمہ نسرین اسلم شاہ و دیگر شعبہ جات کے چیئر مین و اساتذہ بھی موجود تھے جبکہ شوبز الیون کی قیادت امجد صابری اور پارلیمنٹرین الیون کی قیادت حق پرست رکن سندھ اسمبلی عدنان احمد کررہے تھے۔ اس میچ کو دیکھنے کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کہ طلبہ و طالبات کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی جو کہ مختلف ملّی و قومی نغموں پردھنوں پراپنے جزبات کا اظہار کرتے رہے ۔میچ سے قبل دونوں ٹیمیں گراؤنڈ میں اتریں اور طلبہ و طالبات کے ساتھ یک زبان ہوکر قومی ترانہ پڑھا گیا اس موقع پر ایک طویل قومی پرچم بھی طلبہ و طالبات کی جانب سے لہرایا گیا جسے دیکھ کر شرکاء کا جوش دیدنی تھا۔شوبز الیون میں کامران جیلانی،نواب عالم طاہر کاظمی،عرفان موتی والا،نعمان حبیب،محسن طلعت،عمران رضا،شہزاد علی خان،سہیل مسعود فضل حسین،مختار احمد اور وسیم فروز شامل تھے جبکہ پارلیمنٹرین الیون میں خواجہ اظہار الحسن ،ارشد وہرہ،خالد افتخار،ندیم راضی،یوسف شاہوانی،جمال احمد شامل تھے ۔نمائشی میچ کے شرکاء سے سید فیصل سبز واری نے گفتگو میں کہا کہ اے پی ایم ایس او کی جانب سے پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ایک اچھا اقدام ہے اس ٹورنامنٹ کے باعث طلباء کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمی کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور یہ ضروری عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز اس وقت ہوا جب میں اے پی ایم ایس او کا چیئر مین تھا اس سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ ٹورنامنٹ آج بھی اسی طرح جاری ہے۔سندھ اسمبلی میں حق پرست ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ طلبہ تنظیموں کا یہ کام ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں طلباء کے لئے بہتر مواقع پیدا کریں اور تعلیم دوستی کا ثبوت دیں۔تقریب کے اختتام پر ڈاریکٹر اسپورٹس اینڈ فزیکل ایجوکیشن محترمہ انجم عزیز نے مہمان کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کیں۔بعدِ ازاں اے پی ایم ایس او کے تحت بسنت میلے کا انعقاد کیا گیا جس حق پرست پارلیمنٹرین اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات کے ہمراہ پتنگ بازی کا مظاہرہ کیا اور خوب لطف اندوز ہوئے







مزید تصاویر 


4/19/2024 6:39:03 AM