Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ARY کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کردیا


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ARY کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کردیا
 Posted on: 2/26/2015
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ARY کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کردیا
جمعرات کو پاکستان بھر میں ARY کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی منسوخ کردیئے
الطاف حسین کی ہدایت پر رات دیر گئے تک رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں فیصلے
قائد ایم کیوایم الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
اینکر پرسن سے دردمندانہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے پروگراموں میں آداب صحافت کا خیال رکھتے ہوئے شائستہ الفاظوں کا استعمال کریں، الطاف حسین
لندن 26۔۔۔فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کو ہدایت کی ہے کہ وہ فی ا لفور رابطہ کمیٹی پاکستان اور لند ن کے اراکین کا مشترکہ ہنگامی بنیاد پر اجلاس کریں اور ایک نجی ٹیلی ویثرن اے آر وائی کے بائیکاٹ کے فیصلے کو فی الفور واپس لینے پر غورکریں اورتمام اختلافات وا عتراضات مقامی ٹیلی ویثرن کے ذمہ داران سے بات چیت کے ذریعہ حل کریں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ہم کسی بھی اینکر پرسنز یاٹی وی چینل سے ذاتی اختلاف نہیں رکھتے اورساتھ ساتھ اینکر پرسنز سے بھی دردمندانہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے پروگراموں میں آداب صحافت کا خیال رکھتے ہوئے شائستہ الفاظوں کا استعمال کریں،کسی بھی جماعت یا رہنماء کی کردار کشی نہ کریں، غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کریں اور غیر جانبدارنہ حمایت یا تنقید کا عمل صحافتی اصولوں کے مطابق کر یں۔
دریں اثناء جناب الطاف حسین کی ہدایت پر رات دیر گئے تک ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جاری رہا جس کے بعدرابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے رابطہ کمیٹی کے متفقہ فیصلے کے مطابق ARYکے بائیکاٹ کافیصلہ واپس لینے کا اعلان کیاہے۔ ARYکے بائیکاٹ کے فیصلے کے خاتمے کے اعلان کی توثیق ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین بھی کر دی ہے ۔ مزید برآں جناب الطاف حسین کی توثیق کے بعد رابطہ کمیٹی نے جمعرات کو پاکستان بھر کے پریس کلب کے سامنےARY کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی منسوخی کا بھی اعلان کیا ہے ۔

12/9/2016 1:48:41 AM