Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صحافت اور دکھی انسانیت کیلئے حاجی عبدالرزاق مرحوم کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں، الطاف حسین


صحافت اور دکھی انسانیت کیلئے حاجی عبدالرزاق مرحوم کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں، الطاف حسین
 Posted on: 2/21/2015
صحافت اور دکھی انسانیت کیلئے حاجی عبدالرزاق مرحوم کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں، الطاف حسین
حاجی عبدالرزاق مرحوم نے علم اور معلومات کے خزانے کو جس طرح دوسروں تک پہنچانے کیلئے اے آر وائی ڈیجیٹل کو استعمال کیا وہ ان کی انتھک محنت ولگن، کاوشوں اور دواندیشی کا کھلا ثبوت ہے، الطاف حسین
حاجی صاحب ، اپنے کرداروعمل اور ملک وقوم کیلئے گرانقدر خدمات کے باعث عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، الطاف حسین
اے آر وائی ڈیجیٹل حاجی عبدالرزاق کی انتھک محنت ولگن، کاوشوں اور دواندیشی کا کھلا ثبوت ہے، الطاف حسین
دعا ہے کہ حاجی عبدالرزاق نے علم کی جس شمع کوروشن کیا ہے وہ کبھی بجھنے نہ پائے اور دن رات ترقی کرے، الطاف حسین
ملک بھر کے عوام بالخصوص ایم کیوایم کے کارکنان حاجی صاحب کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی
وفاتحہ خوانی کریں اوردعائے مغفرت کریں، الطاف حسین
حاجی عبدالرزاق مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت
لندن۔۔۔21، فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اے آر وائی نیٹ ورک کے بانی حاجی عبدالرزاق مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ حاجی عبدالرزاق مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ صحافت اور دکھی انسانیت کیلئے حاجی عبدالرزاق مرحوم نے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حاجی عبدالرزاق مرحوم نے علم اور معلومات کے خزانے کو جس طرح دوسروں تک پہنچانے کیلئے اے آر وائی ڈیجیٹل کو استعمال کیا وہ ان کی انتھک محنت ولگن، کاوشوں اور دواندیشی کا کھلا ثبوت ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب جب ہم اے آروائی دیکھتے ہیں حاجی عبدالرزاق کی حرکات وسکنات اور ان کے بات چیت کا انداز یاد آنے لگتا ہے اور بے اختیار حاجی صاحب کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا نکلتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے حاجی عبدالرزاق کی زندگی زیادہ دیر وفا نہ کرسکی او ر وہ ہم سے جدا ہوگئے لیکن وہ اپنے کرداروعمل اور ملک وقوم کیلئے گرانقدر خدمات کے باعث عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ 
جناب الطاف حسین نے حاجی عبدالرزاق کی پہلی برسی کے موقع پر تمام پاکستانیوں بالخصوص ایم کیوایم کے کارکنان وعوام سے اپیل کی کہ وہ حاجی عبدالرزاق مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں اورمرحوم کیلئے دعائے مغفرت کرتے رہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ حاجی عبدالرزاق نے علم کی جس شمع کوروشن کیا ہے وہ کبھی بجھنے نہ پائے اور دن رات ترقی کرے ۔ (آمین ثمہ آمین)

12/5/2016 6:48:11 PM