Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم میر پور خاص زون کے زیر اہتمام آج بعد نماز عشاء بلدیہ کمپلیکس میرپور خاص میں عظیم الشان محفل ذکر مصطفی ؐمنعقد کی جارہی ہے


ایم کیوایم میر پور خاص زون کے زیر اہتمام آج بعد نماز عشاء بلدیہ کمپلیکس میرپور خاص میں عظیم الشان محفل ذکر مصطفی ؐمنعقد کی جارہی ہے
 Posted on: 2/19/2015
ایم کیوایم میر پور خاص زون کے زیر اہتمام آج بعد نماز عشاء بلدیہ کمپلیکس میرپور خاص میں عظیم الشان محفل ذکر مصطفی ؐمنعقد کی جارہی ہے
پروقار محفل میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ثناء خواں و قوال بارگاہ رسالت ؐمیں گلہائے عقیدت پیش کریں گے
محفل ذکر مصطفی ؐکا بنیادی مقصد آپؐ کی تعلیمات کو اجاگر کرکے ملک میں باہمی محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے
ایم کیوایم کی سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن شریف خان، رشید بھیا، میر پور خاص کے زونل انچارج مجیب الحق و دیگر کی پریس کانفرنس
میرپور خاص ۔۔۔ 19فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے میر پور خاص زون کے زیر اہتمام آج19 فروری 2015 کو بعد نماز عشاء بلدیہ کمپلیکس میرپور خاص میں ایک عظیم الشان محفل ذکر مصطفی ؐمنعقد کی جارہی ہے ۔یہ اعلان ایم کیوا یم کی سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن شریف خان ،رشید بھیا،میر پور خاص کے زونل انچارج مجیب الحق و اراکین زونل کمیٹی نے میر پور خاص میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی ہدایت پر میر پور خاص کے عوام کیلئے اس عظیم الشان محفل ذکر مصطفی ؐکا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد وگرام کا مقصد حضورؐکے اخلاق حسنہ کی تعلیم کو اُ جاگر کر کے ملک میں امن امان باہمی محبت اخوت بھائی چارہ یگانگت کو فروغ دینا ہے اور فرقہ پرستی مسلکی اختلافات میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نبی کریم ؐکے عملی نمونے کو پیش کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پروقار محفل میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ثناء خواں قاری وحید ظفر قاسمی ،صدیق اسماعیل ،الحاج عمران شیخ ،توصیف رضا ،آغا علی گوہر ،نظیر فریدی ،زوہیب اشرفی اور علیم الدین علیم و دیگر اور بین الاقوامی شہرت کے حامل معروف قوال امجد صابری وہمنوا بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ملک سے انتہا پسندی، دہشت گردی فرقہ پرستی کی لعنت کوجڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اورپاکستان میں بھائی چارگی کو فروغ دیکر اسے امن و آشتی کا گہوارۂ بنایا جائے ۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے اختتام پر میر پور خاص کے عوام اور صحافی برادری کو محفل میلادؐ میں خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی ۔






12/9/2016 5:32:24 AM