Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ شکاپور کے شہداء کے لواحقین کی کراچی آمد پر ایم کیوایم کی جانب سے لگائے گئے کیمپ پر چیئرمین شہداء کمیٹی شکار پور علامہ مقصود ڈومکی خصوصی آمد


سانحہ شکاپور کے شہداء کے لواحقین کی کراچی آمد پر ایم کیوایم کی جانب سے لگائے گئے کیمپ پر چیئرمین شہداء کمیٹی شکار پور علامہ مقصود ڈومکی کی خصوصی آمد
 Posted on: 2/18/2015
سانحہ شکاپور کے شہداء کے لواحقین کی کراچی آمد پر ایم کیوایم کی جانب سے لگائے گئے کیمپ پر چیئرمین شہداء کمیٹی شکار پور علامہ مقصود ڈومکی کی خصوصی آمد 
رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج عامر خان ، اراکین رابطہ کمیٹی اور حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقات 
ملک میں دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف سب سے واضح اور محکم مؤقف قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ہے، علامہ مقصود ڈومکی 
مذہبی شدت پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف جناب الطاف حسین کا کردار ناقابل فراموش ہے، علامہ مقصود ڈومکی 
اصولی مؤقف کی تائید پر جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، علامہ مقصود ڈومکی 
کراچی ۔۔۔18، فروری 2015ء 
سانحہ شکاپور کے شہداء کے لواحقین کی کراچی آمد پر ایم کیوایم کی جانب سے لگائے گئے کیمپ پر چیئرمین شہداء کمیٹی شکار پور علامہ مقصود ڈومکی خصوصی طور پر آئے اور کیمپ پر موجود ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج عامر خان ، رابطہ کمیٹی کے اراکین حیدر عباس رضوی ، عارف خان ایڈووکیٹ ، عبد الحسیب اور عظیم فاروقی سمیت ایم این اے سفیان یوسف ، شیخ صلاح الدین ، ایم پی اے انور رضا ، خالد بن ولایت اور افتخار عالم سے ملاقات کی ۔کیمپ پر ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنان نے علامہ مقصود ڈومکی کو خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر علامہ مقصود ڈومکی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم اور باالخصوص قائد تحریک جناب الطاف حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملک میں دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف سب سے واضح اور محکم مؤقف قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی شدت پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف جناب الطاف حسین کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہدائے شکار پور کے ورثاء کی جانب سے ایم کیوایم اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے اصولی مؤقف کی تائید کی ہے اور ملک میں دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہیں ۔ 

12/7/2016 2:17:29 PM