Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی حیدری مارکیٹ کے نزدیک تاجر کریم ہاشوانی اور انکے ڈرائیور کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت


ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی حیدری مارکیٹ کے نزدیک تاجر کریم ہاشوانی اور انکے ڈرائیور کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت
 Posted on: 2/18/2015
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی حیدری مارکیٹ کے نزدیک تاجر کریم ہاشوانی اور انکے ڈرائیور کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت 
دہشت گردملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کیلئے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تاجر برادری کو نشانہ بنا رہے ہیں، رابطہ کمیٹی 
کراچی کی معیشت کا نقصان صرف شہر کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے معاشی انتشارکا سبب بن سکتاہے ، رابطہ کمیٹی
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ ، گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کراچی کی معیشت کے خلاف سازش بے نقاب کرنے کیلئے اقدامات کریں، ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی۔۔۔۔18فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے حیدری مارکیٹ کے نزدیک نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں تاجر کریم ہاشوانی اور انکے ڈرائیور کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دہشت گردشہر کی معیشت کو نقصان پہنچانے کیلئے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تاجر برادری کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کریم ہاشوانی کا قتل محض ٹارگٹ کلنگ نہیں بلکہ کراچی کی معیشت پرکاری ضرب لگانے کی سنگین سازش کا حصہ ہے لیکن کراچی کے باشعور شہری اور انکی جماعت ایم کیوا یم شہر میں امن خراب کرنے کی کسی بھی سازش کو اپنے اتحاد سے ناکا م بنادے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی معیشت کا نقصان صرف شہر کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے معاشی انتشارکا سبب بن سکتاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کریم ہاشوانی کے قتل کا سختی سے نوٹس لیکر شہر کی معیشت کو تباہ کرنے کی سازش کو بے نقاب کریں اور ان سازشی عناصر کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دیں ۔رابطہ کمیٹی نے کریم ہاشوانی اور انکے ڈرائیورکے سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء اور انکے پسماندگان کیلئے دعا کی ہے۔

12/10/2016 10:06:24 PM