Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہور کے علاقے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے باہر گاڑی میں بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت


لاہور کے علاقے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے باہر گاڑی میں بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 2/17/2015
لاہور کے علاقے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے باہر گاڑی میں بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت
لاہور پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے باہر دھماکے میں متعدد افراد کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
جناب الطاف حسین کا لاہور پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے باہر بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کیلئے جلدو مکمل صحتیابی کی دعا
لاہور پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے باہر بم دھماکے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے ،جناب الطاف حسین کا حکومت سے مطالبہ
لندن۔۔۔17، فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لاہور کے علاقے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے باہر گاڑی میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے میں متعدد افراد کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردی اور بم دھماکوں میں معصوم عوام کو خاک و خون میں نہلایاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہےانہوں نے کہا کہ جو سفاک دہشت گرد بم دھماکہ کرکے معصوم و بے گناہ لوگوں کی جان و مال سے کھیل رہے ہیں وہ ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے علاقے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے باہر بم دھماکہ آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کی مذموم کوشش ہے ۔جناب الطاف حسین نے لاہور پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے باہر بم دھماکے میں شہیدہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیر چوہدری نثار اور پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے لاہور کے علاقے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ ے باہر گاڑی میں بم دھماکے کا فوری نوٹس لیا جائے اور دھماکے میں ملوث افراد کے خلاف فی الفور کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کیا کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے بم دھماکے کے نتیجے میں شہریوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے ۔ 

12/6/2016 8:13:09 AM