Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خضدار اور کراچی میں بس الٹنے اور ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت


خضدار اور کراچی میں بس الٹنے اور ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
 Posted on: 2/17/2015
خضدار اور کراچی میں بس الٹنے اور ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت 
حادثے کی اطلاع ملنے پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی شیراز احمد نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اپنی نگرانی میں جناح اسپتال پہنچایا
حق پرست رکن سندھ اسمبلی نے جناح اسپتال جاکر بس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت بھی کی ۔
کراچی :۔۔17؍ فروری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے خضدار کے قریب کوچ الٹنے ، کراچی کورنگی نمبر 5پربس الٹنے اور کلفٹن برج پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت متعدد افرادکے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ،۔ (آمین)علاہ ازیں کورنگی نمبر 5پر بس الٹنے کی اطلاع ملتے ہی حق پرست رکن سندھ اسمبلی شیراز احمد نے جائے حادثے پرپہنچ کر اپنی نگرانی میں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اورحادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت بھی کی ۔ حق پرست رکن سندھ اسمبلی شیراز احمد نے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کی بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہدایت بھی کی ۔

12/5/2016 2:35:39 AM