Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جیکب آباد میں نورواہ کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس میں بم دھماکہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


جیکب آباد میں نورواہ کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس میں بم دھماکہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 2/12/2015
جیکب آباد میں نورواہ کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس میں بم دھماکہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے دہشت گردی میں ملوث درندہ صفت دہشت گردوں سمیت ان کے سرپرستوں ، حمایتیوں اورمدد گاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچانا ناگزیر ہوچکا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
بم دھماکہ میں زخمی ہونے والے متعدد مسافروں سے رابطہ کمیٹی کااظہار ہمدردی اور جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا 
کراچی ۔۔۔12 ،فروری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جیکب آباد میں نور واہ کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس میں بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکہ کے نتیجے میں متعدد مسافروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس میں بم دھماکہ میں ملوث دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں اور اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے معصوم و بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے پیش نظر عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع استعمال میں لائے جائیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے دہشت گردی میں ملوث درندہ صفت دہشت گردوں سمیت ان کے سرپرستوں ، حمایتیوں اورمدد گاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچانا ناگزیر ہوچکا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے بم دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ جیکب آباد میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس میں بم دھماکہ کا سختی سے نوٹس لیاجائے اورملک و قوم کو دہشت گردی کے عفریت سے فی الفور نجات دلائی جائے ۔

12/3/2016 3:45:34 PM