Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے رہنماؤں نے حضرت سچل سرمرست ؒ کے مزار پر حاضری دی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔


ایم کیوایم کے رہنماؤں نے حضرت سچل سرمرست ؒ کے مزار پر حاضری دی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔
 Posted on: 2/11/2015
حضرت سچل سرمست ؒ کے سجادہ نشین سخی قبول محمد فاروقی کے سوئم میں ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید فرزند علی شاہ ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی ، ایم کیوایم خیر پور اور سکھر زون کے زونل انچارجز و اراکین کی شرکت 
ایم کیوایم کے رہنماؤں نے حضرت سچل سرمرست ؒ کے مزار پر حاضری دی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔
خیر پور ۔۔۔11، فروری 2015ء 
حضرت سچل سرمست ؒ کے سجادہ نشین سخی قبول محمد فاروقی کا سوئم آج ہوا جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی ۔ سوئم کے اجتماع میں متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید فرزند علی شاہ ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی ، ایم کیوایم خیر پور زون کے زونل انچارج فتح رند، سکھر کے زونل انچارج شہزادہ گلفام اور اراکین نے شرکت کی ۔ ایم کیوایم کے رہنماؤں نے قبول محمد فاروقی مرحوم کے سوگوار لواحقین سے ملاقات کی اوران سے جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ اس موقع پر سخی قبول محمد فاروقی مرحوم کے سوگوار اہل خانہ سے ایم کیوایم کے رہنماؤں نے ملاقات کی اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔ سخی قبول محمد فاروقی مرحوم کے سوگوار لواحقین نے سوئم میں شرکت پر ایم کیوایم کے رہنماؤں سے تشکر کااظہار بھی کیا ۔ 
بعد ازاں سید فرزند علی شاہ ، اشفاق منگی اور ایم کیوایم خیر پور اور سکھر زون کے زونل انچارجز نے حضرت سچل سرمستؒ کے مزار پر حاضری دی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر انہوں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ، امن و امان کے قیام ، حق پرست شہداء کے بلند دریات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی ، ان کے بلند عزو حوصلے ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی کے علاوہ جناب الطاف حسین کی درازی عمر ،صحت وتندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔ 

12/10/2016 11:59:38 PM