Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کراچی میں ایک اور بلڈ بینک کاآغاز کر دیا گیا


خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کراچی میں ایک اور بلڈ بینک کاآغاز کر دیا گیا
 Posted on: 2/11/2015
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کراچی میں ایک اور بلڈ بینک کاآغاز کر دیا گیا
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام قائم اسپتالوں میں انتہائی کم فیس پر غریب و متوسط طبقے کا علاج کیا جارہاہے ،ڈاکٹر نصرت شوکت
کراچی پاکستان کی معیشت میں 70فیصد حصہ دیتا ہے اگرکراچی کو نظر انداز کر کے ملک ترقی نہیں کر سکتا، ڈاکٹر فاروق ستار
’’خدمت خلق والینٹےئر سروس‘‘ کا آغاز کیا جارہا ہے جو ملک بھرمیں بڑھ چڑھ کر انسانیت کی خدمت کرے گا، قمر منصور
جناب الطاف حسین نے قرآن وسنت کی روشنی میں خدمت خلق کو اپنا شعار بنایا ، سینیٹر عبد الحسیب خان
بلڈ بینک کا آغاز خدمت خلق فاؤنڈیشن کے فلاحی سرگرمیوں کی ایک کڑی ہے،ڈاکٹر صغیر احمد
کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیز فیڈرل بی ایریا میں بلڈ بینک کی افتتاحی تقریب سے ایم کیوایم رہنماؤں کا خطاب
کراچی ۔۔۔11فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیزز میں بلڈ بینک کا آغاز کردیا گیا ۔ بلڈ بینک کا افتتاح ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر نصرت شوکت ، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار اور قمر منصور نے کیا اور بلڈ بینک میں موجود بلڈ ٹیسٹنگ مشینوں اور بین الاقوامی طر ز کے آلات کا جائزہ لیا۔افتتاحی تقریب میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،حق پرست سینیٹر عبد الحسیب خان، اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد ، ارشد وہرہ ،ایم کیوا یم خیبر پختونخوا کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف ،پرنسپل کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور چیف ٹرسٹی وقار کاظمی، ڈپٹی چیف ٹرسٹی احمد علی، ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج فاروق جمیل و اراکین ، معروف ڈاکٹرز ،شعبہ طب سے وابستہ طلباء و طالبات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ بلڈ بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نصرت شوکت نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام قائم اسپتالوں ، فارمیسیوں اور بلڈ بینکس میں انتہائی کم قیمت پر غریب و متوسط طبقے کے خاندانوں کا علاج کیاجارہا ہے جبکہ انتہائی مفلس افراد کیلئے مفت سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بھی بلا امتیاز رنگ ونسل جاری ہے۔ ڈاکٹر فارو ق ستار نے کہا کہ انسانی تاریخ ہے کہ انسانوں میں ایک طبقہ لوگوں کا خون چوستا ہے جبکہ دوسرا طبقہ اپنا لہو دیکر انسانیت کی خدمت کرتاہے ۔انہوں نے کہا کہ بلڈ بینک کو بنانے کا مقصد بھی جناب الطاف حسین کے وژن کے مطابق صرف اور صرف انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ، معاشرت اور سیاست کی خدمت ہو یا زلزلے ،سیلاب سے متاثرہ عوام کی خدمت ہو اس میں کراچی اور کراچی کے عوام کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور اسی طرح آج بھی پاکستان کی بقا ء کیلئے لڑی جانیوالی جنگ ’’ضرب عضب ‘‘ میں ہم نے افواج پاکستان کی حمایت کی ہے ۔فاروق ستار نے کہا کہ ہم حکمرانوں کو ہمیشہ سے یہ باور کراتے آرہے ہیں کہ کراچی پاکستان کی معیشت میں 70فیصد ریونیو کا حصہ فراہم کرتا ہے اور اگر اس شہر کوسہولیات کی جاری ہے۔۔۔
فراہمی میں نظر انداز کر دیا جائے تو ملک ترقی نہیں کر سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان میں مثبت تبدیلی کی خواہش مند ہے جو ملک میں علم و ترقی کی روشنی عام کرنا چاہتی ہے تاکہ ملک کو عالمی سطح پر ترقی یافتہ بنایا جاسکے ، اگر ایم کیو ایم کے منشورکے مطابق ریفارمز ہو جائیں تو پاکستان کا غریب ہاری ،مزدور، کسان اور تعلیم یافتہ فرد ملک کے منتخب ایوانوں میں ہوگا اور ملک ترقی کی منازل طے کر لے گا۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور نے بلڈ بینک کے افتتاح پر جناب الطاف حسین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین نے سیاسی جماعت کے قیام سے قبل خدمت خلق کا آغازکیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کار انسانیت کی خدمت کیلئے موجود ہوتے ہیں اور اب اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت خدمت خلق والینٹئر سروس کا بھی آغاز کیا جارہا ہے جس میں فائر فائٹرز، ریسکیو عملہ کے والینٹئرز بڑھ چڑھ کر انسانیت کی خدمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جلدہی کے کے وی سمیت کے کے ایف کی سرگرمیوں کا سلسلہ بھی ملک کے دیگر حصوں میں بڑھایا جائے گا اور لاہور ، ملتان ، کوئٹہ ، پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی بلد بینکس و دیگر فلاحی سرگرمیوں کا آغا زکیا جائے گا ۔حق پرست سینیٹر عبد الحسیب خان نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے قرآن وسنت کی روشنی میں خدمت خلق کو اپنا شعار بنایا اور ہمیشہ غریبوں کی خدمت کرتے ہوئے اپنے کارکنان کو بھی بلا امتیاز رنگ ، نسل ، مذہب ، زبان ، علاقہ عوامی خدمت کی تعلیمات دیں ۔انہوں نے کہا کہ کے آئی ایچ ڈی میں شروع کیا جانے والا یہ بلڈ بینک شہر کے بہترین بلڈ بینکس میں سے ایک ہوگاجو عوام کی بلا امتیاز خدمت کرے گا۔ ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کار جناب الطاف حسین کی ہدایت پر دن رات انسانیت کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کے کے ایف کی جانب سے مختلف فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں اور آج بلڈ بینک کا آغاز خدمت کے اسی شعار کی ایک کڑی ہے ۔ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ بلڈبینک میں انتہائی کم فیسوں پرعوام کو جدید ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور یہاں سے بلا امتیاز غریب و متوسط طبقے کی خدمت کی جائے گی ۔وقار کاظمی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسی بھی کونے میں قدرتی آفات ہوں یا اور کوئی ناگہانی صورتحال خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکارہم وطنوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت موجود رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن اپنی فلاحی سرگرمیوں سے ملک کے غریب و متوسط طبقے کے عوام کی خدمت کررہی ہے او ر اسی سلسلے میں حیدر آباد میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے جدید خطوط سے آراستہ میٹرنٹی اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے جو اندرون سندھ کے تمام گاؤں گوٹھوں میں بسنے والے عوام اس سے استفادہ کر رہے ہیں ۔ڈپٹی چیف ٹرسٹی خدمت خلق فاؤنڈیشن احمد علی نے کہاکہ انسانیت کی خدمت جنت کے راستوں کا ایک راستہ ہے لیکن لوگ اتنی آسان سی بات نہیں سمجھتے ۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق بلاشبہ انسانیت کی خدمت کر رہاہے اور ہم بہت جلد خدمت خلق کے مزید اداروں کا کراچی کے مختلف علاقوں میں آغاز کریں گے۔چیف پتھولوجسٹ خدمت خلق فاؤنڈیشن پروفیسر صابر نے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کا مطلب دراصل صرف اور صرف انسانیت کی خدمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی ہدایت پر قائم ہونیوالے بلڈبینک کو بین الاقوامی طرز کی جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے جو بلا امتیاز غریب و متوسط طبقے کے عوام کو انتہائی کم قیمت میں سہولیات فراہم کرے گا۔

12/9/2016 9:24:37 AM