Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث درندہ صفت شخص رضوان قریشی کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث درندہ صفت شخص رضوان قریشی کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 2/7/2015 1
سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث درندہ صفت شخص رضوان قریشی کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
ایم کیوایم کے کارکنان کی تعداد لاکھوں میں ہے ، اس کی صفوں میں کوئی بھی داخل ہوکر اپنے آپ کو کارکن ظاہر کرسکتا ہے
ایم کیوایم میں دہشت گرد، بھتہ خوراور جرائم پیشہ عناصرکیلئے ’’زیروٹولیرنس ‘‘ ہے، رابطہ کمیٹی
میڈیا سے اپیل ہے کہ ایسے ظالم وسفاک شخص کو نہ تو ایم کیوایم کا کارکن لکھا جائے اور نہ ہی بولا جائے،رابطہ کمیٹی
سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث درندہ صفت ظالم شخص کو آئین اور قانون کے مطابق بلدیہ ٹاؤن
کے چوک پرپھانسی دی جائے،رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔ 7،فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث سفاک درندہ صفت شخص کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاکہ رضوان قریشی نامی فرد جس کے بار ے میں میڈیا میں یہ اطلاع آرہی ہے کہ مذکورہ فرد بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں آگ لگانے میں ملوث ہے جبکہ اس شخص سے ایم کیوایم کا دوردور سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان کی تعداد لاکھوں میں ہے ، اس کی صفوں میں کوئی بھی داخل ہوکر اپنے آپ کو کارکن ظاہر کرسکتا ہے لیکن دوسری جانب ایم کیوایم میں دہشت گرد، بھتہ خوراور جرائم پیشہ عناصرکیلئے ’’زیروٹولیرنس ‘‘ ہے۔ رابطہ کمیٹی نے میڈیا کے نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کی اس واضح تردید کے بعد ایسے ظالم ، سفاک اور جرائم پیشہ شخص کو نہ تو ایم کیوایم کا کارکن لکھا جائے اور نہ ہی بولا جائے۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث درندہ صفت ظالم شخص کو آئین اور قانون کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے چوک پرپھانسی دی جائے ۔
وڈیو


12/8/2016 8:12:11 AM