Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery  Videos Gallery
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Feedback  Songs  Web TV
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS  KKF
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll  Contact Us

ڈاکٹرثروت حسین کے انتقال کادکھ ایساہے جسے میں شائداپنی آخری سانس تک نہ بھلاسکوں۔ الطاف حسین


ڈاکٹرثروت حسین کے انتقال کادکھ ایساہے جسے میں شائداپنی آخری سانس تک نہ بھلاسکوں۔ الطاف حسین
 Posted on: 4/1/2013 1

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اپنے اسکول کے زمانے کے کلاس فیلو اوریونیورسٹی کے ساتھی ڈاکٹرثروت حسین کے
انتقال پر افسوس کااظہار
ڈاکٹر ثروت حسین نے آزمائش کے وقت ایم کیوایم کی مالی، اخلاقی اورہرطرح سے کی مددکی 
ڈاکٹرثروت حسین کے انتقال پر جناب الطاف حسین سے رابطہ کمیٹی کے ارکان کی تعزیت 

لندن۔۔۔یکم ، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے اسکول کے زمانے کے کلاس فیلو اوریونیورسٹی کے ساتھی ڈاکٹرثروت حسین کے انتقال پر دلی صدمہ اورافسوس کااظہارکیاہے ۔ ڈاکٹرثروت حسین انتہائی نیک ، ایماندار، پرہیزگار شخصیت تھے۔وہ زمانہ طالبعلمی میں جیل روڈپر اسکول میں جناب الطاف حسین کے کلاس فیلو تھے۔اس کے بعد کراچی یونیورسٹی میں بھی وہ تحریک کے قیام سے قبل جناب الطاف حسین کے دوست تھے اوران کاجناب الطاف حسین سے دوستوں کی طرح ملناجلناتھالیکن تحریک کے قیام کے بعد یہ ملناجلناشاذونادررہ گیا۔ایم کیوایم کے خلاف آپریشن شروع ہوا تووہ لندن میں جناب الطاف حسین سے آکرملتے رہے اورآزمائش کے وقت انہوں نے ایم کیوایم کی مالی، اخلاقی اورہرطرح کی مددکی ۔ڈاکٹرثروت حسین کراچی میں مقامی میڈیکل کالج میں پروفیسرتھے اورکافی عرصہ سے سرطان کے مرض میں مبتلاتھے اورکئی روز سے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ ڈاکٹرثروت حسین کے انتقال کی اطلاع ملنے پر جناب الطاف حسین کونہایت افسوس ہوا اورصدمہ کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرثروت حسین کے انتقال کادکھ ایساہے جسے میں شائداپنی آخری سانس تک نہ بھلاسکوں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹرثروت حسین کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اوران کی بیوہ اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بھی ڈاکٹرثروت حسین کے انتقال پر جناب الطاف حسین سے تعزیت کی اورمرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔