Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دیہی علاقوں سمیت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے، الطاف حسین


دیہی علاقوں سمیت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے، الطاف حسین
 Posted on: 2/3/2015 1
دیہی علاقوں سمیتملک بھر کے تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے، الطاف حسین
تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو اسلحہ کے لائسنس جاری کیے جائیں، الطاف حسین
انتہاء پسند دہشت گرد تعلیمی اداروں میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا کرکے نئی نسل کو حصول علم سےروکنے کی سازش کررہے ہیں، الطاف حسین
مختلف تعلیمی اداروں کو دھمکی آمیز خطوط ملنے پر الطاف حسین کا اظہار تشویش
حکومت وانتظامیہ، اساتذہ، طلبا وطالبات اوران کے والدین ہرلمحہ چوکنا رہیں،الطاف حسین
اللہ تعالیٰ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباوطالبات کو اپنی حفظ وامان میں رکھے، الطاف حسین
لندن۔۔۔3،فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے عبداللہ گورنمنٹ گرلزکالج اور مختلف تعلیمی اداروں میں دہشت گردوں کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط ملنے پر گہری تشویش کااظہار کیاہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے کہ جس میں یہ عبارت ’’کفن تیار رکھو، کل کا دن عبداللہ کالج میں ‘‘ درج ہے اور خط ملنے کے بعد کالج کی انتظامیہ شدید خوف وہراس کا شکار ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتہاء پسند دہشت گرد تعلیمی اداروں میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا کرکے نہ صرف تعلیمی سرگرمیاں روکنا چاہتے ہیں بلکہ نئی نسل کو حصول علم سے روکنے کی بھی سازش کررہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت وانتظامیہ، ملک بھرکے تعلیمی اداروں کے اساتذہ، طلبا وطالبات اوران کے والدین پر زور دیا کہ وہ ہرلمحہ چوکنا رہیں، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباوطالبات کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور تعلیمی اداروں میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا کرنے والے عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائے ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عبداللہ گورنمنٹ گرلز کالج کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز خط کاہنگامی بنیادوں پر نوٹس لیا جائے ،دیہی علاقوں سمیت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو اسلحہ کے لائسنس جاری کیے جائیں ۔
English Viewers


4/18/2024 6:53:52 PM