Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کا انتخابی منشور حقیقت وعملیت پسندی کے فلسفہ کے پیمانے پر پورا اترتا ہے،الطاف حسین


ایم کیوایم کا انتخابی منشور حقیقت وعملیت پسندی کے فلسفہ کے پیمانے پر پورا اترتا ہے،الطاف حسین
 Posted on: 4/1/2013 1
ایم کیوایم کا انتخابی منشور حقیقت وعملیت پسندی کے فلسفہ کے پیمانے پر پورا اترتا ہے،الطاف حسین
ایم کیوایم کے منشور میں پاکستان کی ترقی وخوشحالی ، جمہوریت کے استحکام اور عوام کے بنیادی مسائل کا سائنسی بنیادوں پر قابل عمل حل پیش کیا گیا ہے
دانشور ، کالم نگار اور صحافی حضرات ایم کیوایم کے منشورکا مطالعہ کریں اوراس پر تبصرہ کریں، الطاف حسین کی اپیل
منشورکمیٹی، مرکزی الیکشن سیل اورتمام شعبہ جات کو خراج تحسین
لندن۔۔۔یکم ، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کا انتخابی منشور 2013ء حقیقت پسندی اور عملیت پسندی کے فلسفہ کے پیمانے پر پورا اترتا ہے ۔انہوں نے دانشوروں ، کالم نگاروں اور صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے کچلے ہوئے ، حقوق سے محروم عوام کے مسائل کے حل کیلئے پیش کئے گئے ایم کیوایم کے منشورکا مطالعہ کریں اوراس پر تبصرہ کریں۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کے مرکز عزیزآباد میں رابطہ کمیٹی اورمختلف شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے نوجوانوں ، طلباوطالبات اورزندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے منشورکا دیگر سیاسی جماعتوں کے منشور سے تقابلی جائزہ لیں تو انہیں اندازہ ہوگا کہ ایم کیوایم کے منشور میں پاکستان کی ترقی وخوشحالی ، جمہوریت کے استحکام اور عوام کے بنیادی مسائل کا سائنسی بنیادوں پر قابل عمل حل پیش کیا گیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے انتخابی منشور پیش کرنے پر رابطہ کمیٹی ، تمام شعبہ جات کے ذمہ داران ، تمام کارکنان اور ہمدرد عوام کودلی مبارکباد پیش کی اور منشور کی تیاری کے سلسلے میں دن رات محنت کرنے پر ایم کیوایم کی منشور کمیٹی کے تمام ارکان کو دل کی گہرائی سے زبردست خراج تحسین اور شاباش دی۔ انہوں نے پاکستان بھرمیں حق پرست امیدواروں کے انتخابی فارم پر کرنے کے سلسلے میں معاونت کرنے پر وکلاء برادری سے بھی دلی تشکرکا اظہارکیااورایم کیوایم کے امیدواروں کے انتخابی فارم جمع کرنے کے سلسلے میں دن رات کام کرنے پر ایم کیوایم کے مرکزی الیکشن سیل کے تمام ارکان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

12/8/2016 3:46:14 AM