Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی عدنا ن احمد اور عبد الرؤف صدیقی کا گلشن اقبال میں کریکر حملوں سے متاثرہ اسکولوں کا دورہ


ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی عدنا ن احمد اور عبد الرؤف صدیقی کا گلشن اقبال میں کریکر حملوں سے متاثرہ اسکولوں کا دورہ
 Posted on: 2/3/2015 1
ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی عدنا ن احمد اور عبد الرؤف صدیقی کا گلشن اقبال میں کریکر حملوں سے متاثرہ اسکولوں کا دورہ
حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے اسکول انتظامیہ، طالب علموں اور انکے والدین سے ملاقات کرکے جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی ہمدردی اورواقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کا پیغام پہنچایا 
دہشت گرد ہماری آئندہ نسلوں کو علم سے دور کرکے پاکستان کو تباہی کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں ، عدنان احمد ،رؤف صدیقی
ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے ان مذموم عناصر کے خلاف جرأت و بہادری کا مظاہرہ کرناہوگا ، اسکول انتظامیہ سے گفتگو
کراچی ۔۔۔3فروری2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی عدنا ن احمد اور عبد الرؤف صدیقی نے گلشن اقبال میں دہشت گردوں کی جانب سے کریکر حملوں کے متاثرہ بیکن ہائی ہاؤس اور بیکن لائٹ اسکولوں کا دورہ کرکے اسکول انتظامیہ، طالب علموں اور انکے والدین سے ملاقات کی ہے۔ حق پرست ارکان اسمبلی نے اسکول انتظامیہ کو جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی ہمدردی اورواقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کا پیغام پہنچایا ۔ اس موقع پر عدنا ن احمد اور عبد الرؤف صدیقی نے متاثرہ جگہ کا جائزہ لیا اور کریکر حملوں کے نتیجے میں جانی نقصان نہ ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔انہوں نے اسکول انتظامیہ کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے علاقے سچل گوٹھ کے گورنمنٹ گرلز سکینڈری اسکول کی انتظامیہ کو بھی دہشت گردوں کی جانب سے دھمکی آمیز خط بھیجا جا چکا ہے جبکہ شہر کے مختلف اسکولوں کو دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہماری آئندہ نسلوں کو حصول علم سے دور کرکے پاکستان کو تباہی کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں لہٰذا ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے ان مذموم عناصر کے خلاف جرأت و بہادری کا مظاہرہ کرناہوگا ۔ انہوں نے اس موقع پر دونوں اسکولوں کی انتظامیہ نے حق پرست ارکان اسمبلی کی آمد پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا ۔


12/9/2016 11:25:15 AM