Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دو اسکولوں پر دہشت گردوں کے کریکر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دو اسکولوں پر دہشت گردوں کے کریکر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت
 Posted on: 2/3/2015 1
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دو اسکولوں پر دہشت گردوں کے کریکر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت 
دہشت گردکراچی میں اسکولوں کو سنگین دھمکیاں دے رہے ہیں ، حملے نے کراچی کے شہریوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، رابطہ کمیٹی
اسکولوں میں طلبہ کی آمدکے اوقات میں دہشت گردوں نے کریکر حملے کرکے تعلیمی اداروں کی حفاظت کیلئے صوبائی حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے، رابطہ کمیٹی
جناب الطاف حسین ان مذموم کارروائیوں سے بچنے کیلئے ہی گزشتہ دہائی سے عوام سے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی محلہ کمیٹیاں تشکیل دینے کی اپیل کر رہے ہیں، رابطہ کمیٹی 
گلشن اقبال میں اسکولوں پر کریکر حملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیکر اسکولوں کی سیکورٹی میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں
کراچی سمیت ملک بھر میں اسکولوں، کالجوں ، یونیورسٹیوں سمیت تعلیمی اداروں کے طلبہ کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایاجائے
رابطہ کمیٹی کا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ 
کراچی ۔۔۔03فروری2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7میں دو مختلف اسکولوں پر دہشت گردوں کی جانب سے کریکر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے واقعہ کو انتہائی افسوسنا ک قرار دیتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کی جانب سے اسکولوں پر حملہ نے کراچی کے شہریوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ایک جانب دہشت گرد کراچی میں مختلف اسکولوں کو سنگین دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب آ ج ایسے وقت میں کہ جب اسکولوں میں طلبہ کی آمد کا سلسلہ جاری ہوتاہے دہشت گردوں کی جانب سے کریکر حملوں نے تعلیمی اداروں کی حفاظت کیلئے صوبائی حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائدجناب الطاف حسین ان مذموم کارروائیوں سے بچنے کیلئے ہی گزشتہ دہائی سے کراچی سمیت ملک بھر کے عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ اپنے اور اپنے بچوں کے تحفظ کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی محلہ کمیٹیاں تشکیل دیں تاکہ ان مذموم عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جاسکے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ وہ گلشن اقبال میں اسکولوں پر کریکر حملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیکر اسکولوں کی سیکورٹی میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کرکے کراچی سمیت ملک بھر میں اسکولوں، کالجوں ، یونیورسٹیوں سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں ۔

12/7/2016 6:30:48 AM