Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی میٹرک بورڈ (بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن )کراچی کی جانب سے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع نہ کرنے اور طلبہ سے مزید لیٹ فیس لینے کے اقدام کی مذمت


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی میٹرک بورڈ (بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن )کراچی کی جانب سے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع نہ کرنے اور طلبہ سے مزید لیٹ فیس لینے کے اقدام کی مذمت
 Posted on: 2/1/2015 1
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی میٹرک بورڈ (بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن )کراچی کی جانب سے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع نہ کرنے اور طلبہ سے مزید لیٹ فیس لینے کے اقدام کی مذمت
29تاریخ کو سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل پر ملک بھر میں یوم سوگ کے سبب معمولات زندگی معطل رہے اور طلبہ امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکے، رابطہ کمیٹی
میٹرک بورڈ انتظامیہ نے اسکول انتظامیہ اور طالبعلموں کی پریشانی کو خاطر میں لائے بغیر لیٹ فیس کا اطلاق کردیا
دنیا بھر میں تعلیمی بورڈز طلبہ کو سہولتیں فراہم کرتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں تعلیمی بورڈز کو کمائی کا ایک ذریعہ بنا لیا گیا ہے
نویں اور دسویں جماعت کے امتحانی فارم کی آخری تاریخوں میں فوری توسیع کا اعلان کیا جائے
29تاریخ کے بعد لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے والے طلبہ کولیٹ فیس کی رقم واپس کی جائے، گورنر اور وزیراعلیٰ سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔یکم فروری2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے میٹرک بورڈ آف ایجوکیشن کراچی کی جانب سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانی فارمزجمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع نہ کرنے اور طلبہ سے مزید لیٹ فیس لینے کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ میٹرک بورڈ آف ایجوکیشن کراچی کی جانب سے نویں جماعت کیلئے امتحانی فارمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 29جنوری مختص کی گئی تھی جس میں طلبہ کو لیٹ فیس کے ساتھ 1500روپے فی کس جمع کروانے تھے تاہم 29تاریخ کو ایم کیوایم یونٹ64 کے انچارج سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا تھا جس کے سبب معمولات زندگی معطل رہے اور طلبہ امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکے لیکن میٹر ک بورڈ انتظامیہ نے اس صورتحال کو پس پشت ڈال دیا اور 30جنوری سے نویں جماعت کے امتحانی فارمز جمع کروانیوالے طلبہ پر مزید 300روپے کی لیٹ فیس کا بوجھ ڈال دیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اسی طرح دسویں جماعت کے امتحانی فارمز جمع کروانے والے طلبہ کیلئے30جنوری آخری تاریخ مختص کی گئی تھی لیکن سوگ کے سبب متعدد اسکو ل انتظامیہ امتحانی فارمزکیلئے پے آڈر بنوانے سے قاصر رہے لیکن میٹرک بورڈ انتظامیہ نے اسکول انتظامیہ اور طالبعلموں کی اس پریشانی کو بھی خاطر میں لائے بغیر امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کے بجائے30تاریخ کے بعد لیٹ فیس کا اطلاق کر دیا ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دنیا بھر میں تعلیمی بورڈز اسکولوں ، طالبعلموں اور انکے والدین کو سہولتیں فراہم کرتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں تعلیمی بورڈز کو کمائی کا ایک ذریعہ بنا لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی بھی پاکستان کا ہی حصہ ہے اور یہاں اکثریت عوام کا تعلق غریب و متوسط طبقے سے ہے اور انکے لئے مہنگائی کے اس دور میں سفید پوشی سے زندگی گزارنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخوں میں فوری توسیع کا اعلان کریں اور جن طالبعلموں اور اسکولوں سے 29تاریخ کے بعد لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کئے گئے ہیں انہیں لیٹ فیس کی رقم واپس کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔

4/23/2024 9:18:09 AM