Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم فریدی اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاورق ستار کی انچولی میں واقع مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ہیڈ آفس میں پولیٹیکل سیکریٹری سندھ علی حسن زیدی سے ملاقات


رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم فریدی اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاورق ستار کی انچولی میں واقع مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ہیڈ آفس میں پولیٹیکل سیکریٹری سندھ علی حسن زیدی سے ملاقات
 Posted on: 2/1/2015 1
رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم فریدی اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاورق ستار کی انچولی میں واقع مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ہیڈ آفس میں پولیٹیکل سیکریٹری سندھ علی حسن زیدی سے ملاقات
ایم کیوایم کے وفد نے ملاقات میں سانحہ شکار پور کی مذمت کی اور متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
سانحہ شکار پور گہری سازش ہے جس کا مقصد ملک کی موجودہ نازک ترین صورتحال میں شیعہ اور سنی عوام میں نفرتیں اور دوریاں پیدا کرنا ہے، اسلم آفریدی 
جناب الطاف حسین ہر مسلک اور مذہب میں رونما ہونے والے سانحات میں سب سے پہلے دکھ اور غم میں شریک ہوتے ہیں، پولیٹیکل سیکریٹری سندھ مجلس وحدت المسلمین علی حسن زیدی 
کراچی ۔۔۔یکم ، فروری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن آسلم فریدی اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاورق ستار نے گزشتہ روز انچولی میں واقع مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ہیڈ آفس میں پولیٹیکل سیکریٹری سندھ علی حسن زیدی اور علامہ باقر زیدی سے ملاقات کی اور شکار پور میں مرکزی امام بارگاہ کربلا معلی میں میں خود کش بم دھماکہ کی شدید مذمت کی اور سانحہ میں متعدد معصوم افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنما اور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی نے کہاکہ سانحہ شکار پور گہری سازش ہے اور اس کا مقصد ملک کی موجودہ نازک ترین صورتحال میں شیعہ اور سنی عوام میں نفرتیں اور دوریاں پیدا کرنا ہے تاکہ ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ شیعہ اور سنی اور دیگر مسالک کے عوام باہم شیرو شکر رہ رہے ہیں اور ان کے درمیان فرقہ واریت کی بنیاد پر کوئی جھگڑ انہیں ہے اور انہیں آپس میں دست گریباں کرنے کی ناپاک سازشیں کرنے والے انتہاء پسند دہشت گرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب کو مل بیٹھ جانا چاہئے اور ٹھوس لائحہ عمل تیار کرکے ، اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے قومی یکجہتی کا مضبوط بنا کر اسے پروان چڑھایا جائے اور سب کو ساتھ لیکر دہشت گردی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی جائے ۔ملاقات میں علی حسن زیدی نے ایم کیوایم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امام بارگاہ کربلا معلی میں جو قیامت صغری ٰ ڈھائی گئی اس کے خلاف جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم نے بھر پور کردار ادا کیا ہے اورساتھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے جناب الطاف حسین کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور وہ ہر مسلک اور مذہب میں رونما ہونے والے سانحات میں سب سے پہلے دکھ اور غم میں شریک ہوتے ہیں ۔ ملاقات میں الطاف حسین کی اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے کاوشوں اور سراہا گیا اور دونوں جانب سے دہشت گردی کے خلاف باہمی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا گیا اور سانحہ شکار پور کے شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔

4/23/2024 6:04:51 AM