Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی نجی نیوز چینل کے رپورٹر شہاب سلمان کو پولیس کی جانب سے سنگین دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت


ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی نجی نیوز چینل کے رپورٹر شہاب سلمان کو پولیس کی جانب سے سنگین دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت
 Posted on: 2/1/2015 1
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی نجی نیوز چینل کے رپورٹر شہاب سلمان کو پولیس کی جانب سے سنگین دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت
کراچی میں پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان اور معصوم شہریوں سے نا انصافیاں عام ہیں، رابطہ کمیٹی
اب صحافیوں کو بھی پولیس کی جانب سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جو قابل تشویش و افسوسناک ہے، رابطہ کمیٹی
دو روز گزرجانے کے باوجود شہاب سلیمان کو دھمکیاں دینے والے اہلکاروں کے خلاف کوئی کار روائی نہیں کی گئی ، رابطہ کمیٹی
پولیس کراچی میں فرانسیسی قونصل خانے کے باہر صحافیوں پر فائرنگ کرنیوالے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں بھی ناکام ہے
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے دورہ کراچی میں پولیس کے جانبدارانہ رویے پر افسران کی سرزنش کی تھی 
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پولیس کی جانب سے نجی نیوز چینل کے رپورٹر شہاب سلمان کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کا فوری نوٹس لیں، شہاب سلمان اور انکے اہل خانہ کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے
کراچی ۔۔۔یکم؍فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں نجی نیوز چینل کے معروف رپورٹر شہاب سلمان کو پولیس کی جانب سے سنگین دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان اور معصوم شہریوں سے نا انصافیوں اورحراساں کئے جانے کے واقعات عام ہیں لیکن اب صحافیوں کو بھی پولیس کی جانب سنگین نتائج کی دھمکیاں قابل تشویش و افسوسناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہاب سلمان کونوکری سے برطرف کرنے کیلئے انکے متعلقہ نیوز چینل کے مالک اور انتظامیہ پر بھی غیر قانونی دباؤ ڈال رہی ہے جبکہ ادارے کے اعلیٰ افسران کو بھی اس ضمن میں حراساں کیا جارہا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ چند روز قبل کراچی میں فرانسیسی قونصل خانے کے باہر پر تشدد احتجاجی مظاہرے کی کوریج کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے بین الاقوامی نیوز ایجنسی کافوٹو گرافر اور نجی نیوز چینل کا کیمرہ مین زخمی ہوگئے تھے لیکن پولیس تاحال ان دونوں صحافیوں پر فائرنگ کرنیوالے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں بھی ناکام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے دورہ کراچی میں پولیس کے جانبدارانہ رویے پر افسران کی سرزنش کی تھی اور انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے پویس کے اعلیٰ افسران نے وزیر اعظم کی ہدایات کوایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیا ہے اور انکی سردمہری کا یہ عالم ہے کہ دو روز گزرجانے کے باوجود شہاب سلیمان کو دی جانے ولای دھمکیوں کا نوٹس نہیں لیا گیا اور نہ ہی ملوث اہلکاروں اور افسران کے خلاف کوئی کار روائی کی گئی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں پولیس کی جانب سے نجی نیوز چینل کے رپورٹر شہاب سلمان کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کا فوری نوٹس لیکر ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلا ف کار روائی کریں اور شہاب سلمان اور انکے اہل خانہ کو فوری تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

4/24/2024 10:15:39 PM