Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہمیں موقع ملا تو ہم سندھ بھرمیں اسکولوں، کالجوں اور خواتین کے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا جال بچھادیں گے۔ الطاف حسین


ہمیں موقع ملا تو ہم سندھ بھرمیں اسکولوں، کالجوں اور خواتین کے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا جال بچھادیں گے۔ الطاف حسین
 Posted on: 1/31/2015
ہمیں موقع ملا تو ہم سندھ بھرمیں اسکولوں، کالجوں اور خواتین کے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا جال بچھادیں گے۔ الطاف حسین
یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھے جانے پر حیدرآباد کے عوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ الطاف حسین
کل کادن میرے لئے بھی بہت خوشی کا دن تھا کیونکہ حیدرآباد میں یونیورسٹی میرا بھی برسوں کا خواب تھا۔ الطاف حسین
مجھے یقین ہے کہ حیدرآبادکے طلبہ وطالبات اب اپنے تعلیم کے معیارکوبہترسے بہتر بنائیں گے تاکہ وہ مستقبل میں آنے والے بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرسکیں
یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھے جانے پر گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور ملک ریاض کو الطاف حسین کا خصوصی خراج تحسین
ملک میں تعلیم عام ہوجائے اوریکساں نظام تعلیم رائج ہوجائے تو ملک ترقی کی جانب دوڑے گا۔ الطاف حسین
نائن زیروپر رابطہ کمیٹی اور شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو، الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھے جانے پر مبارکباد پیش کی
کراچی ۔۔۔31 جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم نے ماضی میں بھی سندھ میں اسکولوں اورکالجوں کاجال بچھایا تھا اور اگر آئندہ بھی ہمیں موقع ملا تو ہم سندھ بھرمیں اسکولوں، کالجوں اورخواتین کے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرزکاجال بچھادیں گے۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر رابطہ کمیٹی اورتمام شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطا ف حسین نے تمام شعبہ جات کے ارکان کوحیدرآبادمیں ’’ الطاف حسین یونیورسٹی ‘‘ کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ حیدرآبادمیں یونیورسٹی کاقیام وہاں کے شہریوں کی برسہابرس کی خواہش تھی۔ بالآخرکل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا ہے جسے دیکھ کر حیدرآباد کے بزرگ، مائیں بہنیں،طلبہ وطالبات بہت خوش ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد کے تمام عوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اورکہا کہ کل کادن میرے لئے بھی بہت خوشی کادن تھاکیونکہ حیدرآبادمیں یونیورسٹی میرابھی برسوں کاخواب تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ حیدرآباد کے طلبہ وطالبات اب اپنے تعلیم کے معیارکوبہترسے بہتر بنائیں گے تاکہ وہ مستقبل میں آنے والے بچوں کوکوالٹی ایجوکیشن فراہم کریں گے۔ انہوں نے یونیورسٹی کاسنگ بنیادرکھے جانے پرگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوربحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کو خصوصی خراج تحسین پیش کیااوران کے لئے دعاکی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ کرے کے کراچی میں جلدیونیورسٹی قائم ہواورہمیں موقع ملے کہ ہم پورے سندھ میں اسکولوں، کالجوں،یونیورسٹیوں اورخواتین کے لئے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کاجال پھیلا سکیں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں تھوڑاسا بھی موقع اوراختیاردیاتوہم سندھ ہی نہیں بلکہ بلوچستان، خیبرپختونخوا،ہزاروال ، گلگت بلتستان کے محروم علاقوں میں بھی تعلیمی ادارے قائم کریں گے۔ ہماری کوشش اورجدوجہدبھی یہ ہے کہ ملک میں تعلیم عام اورآسان ہوجائے،یکساں نظام تعلیم رائج ہوجائے، اگر ایسا ہوگیا تو ملک ترقی کی جانب نہ صرف چلے گابلکہ دوڑے گا۔ جناب الطاف حسین نے اس موقع پر گزشتہ روزشکارپورمیں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں شہیدہونے والوں کے لئے دعاکی۔ 
English Viewers

4/19/2024 3:39:51 PM