Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین یونیورسٹی حید ر آباد کاسنگ بنیاد ، پاکستان سمیت دنیا بھر سے کارکنان اور عوام کی جناب الطاف حسین کومبارک باد


الطاف حسین یونیورسٹی حید ر آباد کاسنگ بنیاد ، پاکستان سمیت دنیا بھر سے کارکنان اور عوام کی جناب الطاف حسین کومبارک باد
 Posted on: 1/31/2015
الطاف حسین یونیورسٹی حید ر آباد کاسنگ بنیاد ، پاکستان سمیت دنیا بھر سے کارکنان اور عوام کی جناب الطاف حسین کومبارک باد
ایم کیوایم کے انٹر نیشنل سیکریٹریٹ لندن اور نائن زیرو پر فون کالز، ایس ایم ایس ، ای میلز، خط اور مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے تہنیتی و خیر مقدمی پیغامات کا سلسلہ تاحال جاری،اب تک لاکھوں پیغامات موصول ہوچکے ہیں ،ایم کیوایم شعبہ اطلاعات 
 حیدر آباد شہر میں بین الاقوامی معیا ر کی جامعہ کا قیام یقیناًوہاں کے نوجوانوں کیلئے الطاف حسین کا تحفہ ہے
حیدر آباد یونیورسٹی کے قیام سے ثابت ہوگیاکہ جناب الطاف حسین نوجوانوں کیلئے پر کشش نعرے نہیں لگاتے بلکہعملی طور سے نوجوانوں کے واحد سیاسی لیڈر ہیں 
 حیدر آباد یونیورسٹی کا قیام الطاف حسین صاحب کا ایک ایسا انمول تحفہ ہے جس کا قرض ہماری آئندہ نسلیں کبھی نہیں چکا سکیں گی 
 الطاف حسین پاکستان کے واحد سیاسی لیڈر ہیں جنہوں نے کبھی اپنے لئے کسی محل ، گاڑی ، بنگلے ، دولت یا شہرت کا تقاضہ نہیں کیا بلکہ ہمیشہ ملک کے مظلوموں کیلئے حقوق اور سہولیات کا تقاضہ کیا ہے
مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ اور نائن زیرو پر موصول ہونیوالے پیغاما ت میں عوام کے تاثرات
کراچی۔۔۔31جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کے نام سے منسوب ’’الطاف حسین یونیورسٹی حید ر آباد‘‘ کا جمعہ کی سہ پہر حیدرآباد کے علاقے گلستان سرمست میں سنگ بنیاد رکھے جانے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر سے ایم کیو ایم کے کارکنان اور عوام کی جناب الطاف حسین کیلئے مبارک باد اور خیرمقدمی پیغامات کا تانتا بندھ گیا ۔ اس سلسلے میں کارکنان و عوام کی جانب سے ایم کیوایم کے انٹر نیشنل سیکریٹریٹ لندن اور ایم کیوا یم کے مرکز نائن زیرو پر عوام کی جانب سے ٹیلی فون کالز، ایس ایم ایس ، ای میلز، خط اور مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے اب تک لاکھوں کی تعداد میں تہنیتی و خیر مقدمی پیغامات موصول ہو چکے ہیں جن میں عوام نے الطاف حسین یونیورسٹی حیدر آباد کے قیام کو نہ صرف حیدر آباد کے عوام بلکہ پورے پاکستان کیلئے جناب الطاف حسین کی جانب سے انمول تحفہ اور ملک و قوم کے روشن مستقبل کیلئے خوش آئند واہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ اپنے پیغامات میں عوام و کارکنان نے کہا ہے کہ ’’ ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین پاکستان کے واحد سیاسی لیڈر ہیں جنہوں نے اپنی پوری سیاسی جدوجہد میں کبھی اپنے لئے کسی محل ، گاڑی ، بنگلے ، دولت یا شہرت کا تقاضہ نہیں کیا بلکہ ہمیشہ ملک کے مظلوم عوام کیلئے حقوق اور سہولیات کا تقاضہ کر رہے ہیں ‘‘، ایک پیغامات میں کہا گیا کہ ’’ حیدر آباد شہر میں بین الاقوامی معیا ر کی جامعہ کا قیام یقیناًوہاں کے نوجوانوں کیلئے الطاف حسین کا تحفہ ہے جس سے ہمارا مستقبل روشن نظر آنے لگا ہے ‘‘، اسی طرح موصو ل ہونے والے ای میلز میں جناب الطاف حسین اور ایم کیوا یم کو الطاف حسین یونیورسٹی حیدر آباد کے قیام پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جناب الطاف حسین کی جانب سے یونیورسٹی کے قیام نے ثابت کردیا کہ الطاف حسین نوجوانوں کیلئے صرف پر کشش نعرے نہیں لگاتے بلکہ عملی طور سے نوجوانوں کے واحد سیاسی لیڈر ہیں ‘‘۔اسی طرح فون کالز میں کہا گیا کہ ’’ حیدر آباد یونیورسٹی کا قیام ہمارے بچوں کیلئے الطاف حسین صاحب کا ایک ایسا انمول تحفہ ہے جس کا قرض ہماری آئندہ نسلیں کبھی نہیں چکا سکیں گی ‘‘۔ عوام نے الطاف حسین یونیورسٹی کے قیام کوایم کیو ایم کا ایک اور عظیم کارنامہ قرار یتے ہوئے کہاکہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ ہمارے ملک میں ایسے حکمران موجود ہیں جو تعلیم کے فروغ اور یونیورسٹیوں کے قیام میں بھی اپنی سیاست چمکاتے ہیں جبکہ جناب الطاف حسین نے الطاف حسین یونیورسٹی حیدر آباد کی سنگ بنیاد رکھوا کر سیاست برائے خدمت کے اپنے نعرے کو عملی شکل دے دی ہے۔ عوام کی جانب سے موصول ہونیوالے پیغامات میں جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

4/25/2024 2:17:50 PM