Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ شکار پور ایک عالمناک واقعہ ہے اور جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خان خٹک


سانحہ شکار پور ایک عالمناک واقعہ ہے اور جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خان خٹک
 Posted on: 1/31/2015
سانحہ شکار پور ایک عالمناک واقعہ ہے اور جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خان خٹک 
طالبانائزیش ملک کو دیمک کی طرح ختم کررہی ہے،گلفراز خان خٹک
جناب الطا ف حسین نے دس پہلے قوم اس بات سے آگاہ کردیا تھا کہ ملک میں طالبائزیشن ہورہی ہے،گلفراز خان خٹک 
سانحہ شکار پور حکومت سندھ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، گلفراز خان خٹک، میاں عتیق
ایم کیوایم سوگ کے اعلان کی حمایت کرتی ہے اور انہوں کہا کہ یوم سوگ میں ایم کیوایم کے تمام یونٹوں اور سیکٹرز اور ایم کیوایم مرکز نائن زیرو پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے،گلفراز خان خٹک، میاں عتیق 
سانحہ شکار پورکے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے کل بروز ہفتہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں فاتحہ خوانی اور قرآنی خوانی اجتماع منعقد ہوگا ،گلفراز خان خٹک
ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک اور ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق کا آغا خان اسپتال کا ہنگامی دورہ سانحہ شکار پور کے زخمیوں کی عیادت 
کراچی۔۔۔30جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک اور ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق کا آغا خان اسپتال کا ہنگامی دورہ کیا۔رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خان خٹک نے میڈیا کے نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ شکار پور ایک عالمناک واقعہ ہے اور جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے دس پہلے قوم اس بات سے آگاہ کردیا تھا کہ ملک میں طالبائزیشن ہورہی ہے اگر دس سال پہلے ان کی اس بات کا مذاک اڑانے کے بجائے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاتی تو شاید اس قسم کا کوئی واقع سامنے نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ شکار پور حکومت سندھ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں ۔انہوں نے کہا بہادر قومیں ایسے واقعات سے ڈرتی نہیں ہے بلکہ آپس میں متحد ہوتی ہے ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے اور ہم سب کو آپس میں ملکر اپنی پاک افواج کا ساتھ دینا ہوگا اور دہشتگردوں کے خلاف متحدو منتظم ہوکر لڑنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم یوم سوگ کے اعلان کی حمایت کرتی ہے اور انہوں کہا کہ یوم سوگ کے موقع پر ایم کیوایم کے تمام یونٹوں اور سیکٹرز اور ایم کیوایم مرکز نائن زیرو پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور سانحہ شہداء کے ایصال ثواب کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے کل بروز ہفتہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں فاتحہ خوانی اور قرآنی خوانی اجتماع منعقد ہوگا ۔انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم شاہ اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ سانحہ شکارپور کے فلفور نوٹس لیا جائے اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیں ۔

4/19/2024 12:38:22 AM