Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بحریہ ٹاؤن کے دستر خوان بھی الطاف حسین کے نام سے بنیں گے، ملک ریاض حسین


بحریہ ٹاؤن کے دستر خوان بھی الطاف حسین کے نام سے بنیں گے، ملک ریاض حسین
 Posted on: 1/30/2015
حیدرآباد میں جناب الطاف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹی معجزے سے کم نہیں ہے ، ملک ریاض حسین 
مجھے شرم محسوس ہوتی ہے کہ 58اسلامی ممالک میں صرف 500یونیورسٹیاں ہیں، ملک ریاض حسین 
بحریہ ٹاؤن کے دستر خوان بھی الطاف حسین کے نام سے بنیں گے، ملک ریاض حسین 
انتہائی افسوسناک بات ہے کہعیسائی دنیا کے 40فیصد اور اسلامی دنیا کے صرف 2فیصد نوجوان یونیورسٹی پہنچ پاتے ہیں، ملک ریاض حسین 
حیدرآباد کے علاقے گلستان سرمست میں جناب الطاف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب کے شرکاء سے خطاب 
حیدرآباد۔۔۔30، جنوری 2015ء 
بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں جناب الطاف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹی کسی معجزے سے کم نہیں ہے کہ الطاف حسین یونیورسٹی کا قیام مفت زمین پر عمل میں نہیں لایا جارہا ہے بلکہ 40کروڑ روپے میں یونیورسٹی کی زمین خریدی گئی ہے تعلیم اتنی مقد س ہوتی ہے کہ لوگ اماموں کے نام بھول جاتے ہیں یونیورسٹیوں کا نام نہیں بھولتے ،مجھے شرم محسوس ہوتی ہے کہ 58اسلامی ممالک میں صرف 500یونیورسٹیاں ہیں ۔ اسلامی ممالک میں ایک بھی بل گیٹس نہیں جو اپنی کمپنی کا دروازہ کھولے اور اپنی زندگی لوگوں کیلئے وقف کردے ۔ حیدرآباد کی یونیورسٹی دوسال میں کام شروع کردے گی ،کراچی آپ کا اور سندھیوں کا ہے اس یونیورسٹی میں تمام قومیتوں کے لوگ پڑھیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کی شام حیدرآباد گلستان سرمست میں جناب الطاف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد گورنر سندھ عشرت العبادنے رکھا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان و لندن کے انچارجز قمر منصور ، ارشد حسین ، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، معززین شہر بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ ملک ریاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے ایک دن گورنر عشرت العباد کو بہت پریشان پایا ، گورنر صاحب سے پریشانی کی وجہ معلوم کی تو انہوں نے بتایا کہ آج سندھ میں بہت بڑا سانحہ رونما ہوا ہے کہ آج حیدرآباد یونیورسٹی کی بات ہورہی تھی کہ کسی وزیرنے کہاکہ یونیورسٹی اس لئے نہیں بنا رہے ہیں کہ وہاں پر اردو بولنے والوں کے بچے پڑھیں گے لہٰذا میں نے گورنر صاحب سے کہاکہ میں ابھی زرداری صاحب کے پاس یونیورسٹی کے قیام کیلئے جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے جناب الطاف حسین کی سیاست اور لوگوں سے محبت کا پتا ہے ، مجھے سیاست میں نہیں آنا ہے ، میں زرداری صاحب کے پاس گیا اور ان سے درخواست کی تو انہوں نے اس یونیورسٹی کا بیڑا ٹھانے کا کہا اور یہ بھی کہا کہ یہ یونیورسٹی جناب الطاف حسین کے نام پر بنے ۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی خواہش کے مطابق ہی یہ یونیورسٹی لطیف آباد میں بن رہی ہے ۔ زرداری صاحب نے یونیورسٹی کیلئے زمین مفت دینے کا اعلان کردیا تھا لیکن میں نے کہاکہ میں بھی نہیں چاہوں گا کہ زمین مفت لوں اور جناب الطاف حسین کے نام پر مفت زمین پر یونیورسٹی قائم کروں لہٰذا40کروڑ روپے اس یونیورسٹی کی زمین کی ادائیگی کی ہے جس کا سہرا گورنر سندھ کے سر جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الازہر یونیورسٹی اسلامی دنیا کی قدیم یونیورسٹی ہے اور یہ اسلامی دنیا کے تاج کا کوہ نور ہے ۔ تعلیم اتنی مقد س ہوتی ہے کہ لوگ اماموں کے نام بھول جاتے ہیں لیکن یونیورسٹیوں کو نہیں بھولتے ۔ امریکہ میں اس وقت پانچ ہزار سات سو اٹھاون بڑی یونیورسٹیاں ہیں ، انڈیا میں 8ہزار 4سو ساٹھ ہیں ، جاپان میں 1223ہے جبکہ شرم محسو س ہوتی ہے کہ 58اسلامی ممالک میں صرف 500یونیورسٹیاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کا مزید ڈیٹا دیکھیں تو عیسائی دنیا کے 40فیصد اور اسلامی دنیا کے صرف 2فیصد نوجوان یونیورسٹی پہنچ پاتے ہیں ، امریکہ میں 10ہزار سے 4ہزار سائنسدان بنتے ہیں ،امریکہ میں 22لاکھ ریسرچ اسکالر ہیں ، پوری عرب دنیا میں ان کی تعداد صرف 3500ہے ۔ دنیا کی 2سو عظیم یونیورسٹیوں میں سے دو یونیورسٹیاں اسلامی دنیا سے تعلق رکھتی ہیں ، امریکہ اپنے جی ڈی پی کا دو اعشاریہ چھ فیصد اعلیٰ تعلیم پر خرچ کررہا ہے اسلامی دنیا 2فیصد خرچ کرتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ وہ خدا جس تک پہنچنے کیلئے پوری دنیا کے پرہیز گار پوری زندگی سجدے کرتے ہیں وہ خدا انسان کو ایک گلاس پانی ، ایک روٹی اور سردی کی راتوں میں مل سکتا ہے ، وہ خدا بے بس لوگوں کے پاس بیٹھ کر صدیوں سے ہمارا انتظار کررہا ہے ، ہم اللہ تعالیٰ کی جس رحمت کو قبلہ و کعبہ میں تلاش کرتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے بندوں میں چھپی ہوتی ہے اور یہ راستے کبھی پانی کے ایک گلاس کے بدلے میں بھی کھل جاتے ہیں خدا ایسے ہی لوگوں کے دلوں میں رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں میٹرک پاس غریب آدمی تھا ، میرے پاس کوئی تعلیم تھی نہ عہدہ تھا ، نہ وڈیراخاندان سے تعلق رکھتا ہوں آج جو بھی ہوں وہ اللہ کا کرم اور فضل اور رحمت ہے ، بحریہ ٹاؤن کے اسکولوں میں 22ہزار بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں ، ملک کی سب سے بڑی مسجد بنانی شروع کردی ہے ، لاہور میں دنیا کی ساتویں بڑی مسجد بن چکی ہے ، کراچی میں بھی بڑی مسجد بنا رہے ہیں جس میں 8لاکھ نمازی بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی یونیورسٹی دوسال میں کام شروع کردے گی ،کراچی آپ کا اور سندھیوں کا اور اس یونیورسٹی میں تمام قومیتوں کے لوگ پڑھیں گے ۔ مجھے آپ کے خیالات کا پتا ہے یہاں پنجابی ،پٹھان ، سندھی سب پڑھیں گے اگر الطاف حسین کو اعتراض نہیں تو کسی اور کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہئیے ۔ ہم کراچی میں سب سے بڑی بلڈنگ ایفل ٹاور بنا رہے ہیں جو دبئی کے ٹاور سے بھی تین فلور بلند ہوگی ۔انہوں نے الطاف بھائی سے درخواست کی کہ آپ پچاس اسکالر شپ اناؤنس کریں بحریہ ٹاؤن فنانس کرے گا ، بحریہ ٹاؤن کے دستر خوان بھی الطاف حسین کے نام سے بنیں گے ۔گالف سٹی میں پچاس مرسیدیز کاریں پہلے پچاس لوگوں کو دیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جناب الطاف حسین کو لمبی عمر دے اور اس یونیورسٹی کا نام ہزاروں سال رہے ، یہ یونیورسٹی آکسفورڈ یونیورسٹی سے بہتر ہوگی 

4/26/2024 6:47:55 AM