Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم وہ واحدجماعت ہے جو تاجروں اور صنعتکاروں کا دل سے احترام کرتی ہے،حق پرست اراکین اسمبلی


ایم کیوایم وہ واحدجماعت ہے جو تاجروں اور صنعتکاروں کا دل سے احترام کرتی ہے،حق پرست اراکین اسمبلی
 Posted on: 1/30/2015
ایم کیوایم وہ واحدجماعت ہے جو تاجروں اور صنعتکاروں کا دل سے احترام کرتی ہے،حق پرست اراکین اسمبلی
تاجروں اورصنعتکاروں پر آنے والے ہرکٹھن ،مشکل اورکڑے وقت میں ایم کیوایم ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے
ایم کیوایم کل بھی تاجروں کے ساتھ تھی ،آج بھی ہے اورآئندہ بھی تاجروں کے مسائل کے جائز حل کے لئے ان کاساتھ دیتی رہے گی
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نیازی کے بیان پرحق پرست اراکین سندھ اسمبلی کاتبصرہ
کراچی:۔۔۔30جنوری2015ء
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نیازی کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم وہ واحدجماعت ہے جوتاجروں اور صنعتکاروں کا دل سے احترام کرتی ہے اوریہی وجہ ہے کہ تاجروں اورصنعتکاروں پر آنے والے ہرمشکل اورکڑے وقت میں ایم کیوایم ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نیازی کویادہوناچاہئے کہ سانحہ بولٹن مارکیٹ سے لیکرسانحہ ٹمبرمارکیٹ تک اگرکسی جماعت نے کھل کرتاجروں کاساتھ دیاتووہ صرف اورصرف ایم کیو ایم ہے جس کااقرارخودتاجر حضرات مختلف اوقات میں میڈیاپرآکرکرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کل بھی تاجروں کے ساتھ تھی ،آج بھی ہے اورآئندہ بھی تاجروں کے مسائل کے جائز حل کے لئے ان کاساتھ دیتی رہے گی۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ ایم کیوایم پرالزام لگانے سے پہلے عمران خان نیازی اپنی جماعت کے سیاہ کرتوتوں پر نظرڈالیں اور ایم کیوایم کی مذمت کرنے کے بجائے اگرپاکستان تحریک انصاف کے ان عہدیداران وکارکنان کی مذمت کرتے جوبلواسطہ یابلاواسطہ تاجروں اورصحافیوں پربہیمانہ تشددکے واقعات میں ملوث ہیں توبہترہوتا۔

4/26/2024 8:44:21 PM