Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم اسلام آباد و اپر پنجاب کمیٹی کے ذمہ داران کی جانب سے صوبا ئی و قومی نشستوں کیلئے کا غذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جا ری


ایم کیو ایم اسلام آباد و اپر پنجاب کمیٹی کے ذمہ داران کی جانب سے صوبا ئی و قومی نشستوں کیلئے کا غذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جا ری
 Posted on: 3/27/2013
ایم کیو ایم اسلام آباد و اپر پنجاب کمیٹی کے ذمہ داران کی جانب سے صوبا ئی و قومی نشستوں کیلئے کا غذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جا ری 
راولپنڈی:۔۔۔۔27،مارچ 2013ء
اسلام آباد (پ۔ر)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے آئندہ عام انتخا بات میں ملک بھر سے قومی و صوبائی نشستوں پر امیدوار کھڑا کرنے کے اعلان کے بعد دیگر صوبوں کی طرح پنجاب کی اسلام آباد و اپر پنجاب کمیٹی کے ذمہ داران کی جانب سے کا غذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جا ری رہا ۔گزشتہ روز اسلا م آباد و اپر پنجاب کمیٹی کے ممبر ملک اورنگزیب اعوان نے وفا قی دا رلحکومت اسلام آباد کے حلقہNA-48اور-49 NAسے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے کا غذات نامزدگی جمع کروائے ۔وہاں پر ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اٹھانوے فیصد غریب ، مظلوم ، محکوم اور متوسط طبقے کی عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیو ایم کے جھنڈے تلے متحد ہو چکے ہیں اور متحدہ قومی موومنٹ نے یہ عہد کر لیا ہے کہ جب تک اس ملک کے غریب ، مظلوم اور متوسط طبقے کی عوام کو ان کے حقوق نہیں مل جاتے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف بھائی ملک کے کروڑوں عوام کی دلوں کی دھڑکن ہیں اور آئندہ آنیوالے عام انتخا بات میں ایم کیو ایم ملک بھر میں قائد تحریک الطا ف حسین کی ولولہ انگیز قیادت میں کلین سویپ کریگی اور ملک میں حقیقی تبدیلی لائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ عام انتخا بات میں وفاقی دا رلحکومت اسلام آباد کی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے یہ ثابت کر دیگی کہ وفا قی دا رلحکومت اسلام آباد قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے ۔



4/28/2024 12:35:06 PM