Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین نے 11جون 1978میں حق پرستی کا جو پودہ لگا یا تھا وہ آج متحدہ قومی موومنٹ کی شکل میں تنا ور درخت بن چکا ہے، ایم کیوایم بیلجیئم


الطاف حسین نے 11جون 1978میں حق پرستی کا جو پودہ لگا یا تھا وہ آج متحدہ قومی موومنٹ کی شکل میں تنا ور درخت بن چکا ہے، ایم کیوایم بیلجیئم
 Posted on: 3/27/2013
الطاف حسین نے 11جون 1978میں حق پرستی کا جو پودہ لگا یا تھا وہ آج متحدہ قومی موومنٹ کی شکل میں تنا ور درخت بن چکا ہے، ایم کیوایم بیلجیئم 
حالات چاہے کتنے ہی کڑے ، مشکل وکٹھن کیوں نہ ہو حق پرستی کی جدوجہد جاری رہے گی ،کارکنان کا عزم
کراچی میں غیر آئینی و غیر قانونی حلقہ بندیوں کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے 
ایم کیوایم بیلجئیم یونٹ کے زیر اہتمام ایم کیوایم کے 29واں یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب
برسلز:۔۔ ۔27مارچ 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ بیلجئیم یونٹ کے زیر اہتمام ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں برسلز کے مقامی ہال میں تقر یب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیوایم بیلجیئم کے ذمہ داران وکارکنان ،ہمدردوں بیلجئیم میں مقیم پاکستانیوں جن میں بزرگ،خواتین ،نوجوان اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کے شرکاء نے کہا کہ قائد تحریک جانب الطاف حسین نے 11جون 1978میں حق پرستی کا جو پودہ لگا یا تھا وہ آج متحدہ قومی موومنٹ کی شکل میں ایک تنا ور درخت بن چکا ہے ۔ شرکاء نے مزید اس بات کا بھی عز م کیا کہ حالات چاہے کتنے ہی کڑے ، مشکل وکٹھن کیوں نہ ہوں حق پرستی کی جدوجہد کا سفر جاری رہے گا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حقیقت پسندی اور عملیت کے فکرو فلسفہ کو ایم کیوایم کے کارکنان دنیا بھر میں پھیلا ئیں گے اور کہ کراچی میں جو غیر آئینی و غیر قانونی حلقہ بندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ نہ صرف کراچی دشمنی پر مبنی ہے بلکہ ایم کیوایم کے ووٹ بنک کو تقسیم کرنے کی ایک گھناؤنی سازش ہے جسے کراچی کے پرامن عوام اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں گے ۔تقریب میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ کراچی میں غیر آئینی و غیر قانونی حلقہ بندیوں کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے ۔تقریب کے شرکاء کاجو ش خروش قابل دید تھا اور وقفہ وقفہ سے ایم کیو ایم اور جناب الطاف حسین کے حق میں پر جوش نعر ے لگا رہے تھے جبکہ پنڈال میں ایم کیوایم اور پاکستان کے پرچم ،جناب الطاف حسین کی تصویریں جبکہ مختلف بینرز بھی آویزاں کئے گئے تھے جن پر خیر مقدمی او رنظریاتی کلمات تحریر تھے ۔

4/28/2024 9:18:35 PM