Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے اپنے آغاز سے ہی نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا اور اسکا عملی مظاہرہ بھی کرکے دکھایا، ڈاکٹر فاروق ستار


ایم کیوایم نے اپنے آغاز سے ہی نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا اور اسکا عملی مظاہرہ بھی کرکے دکھایا، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 3/24/2013
ایم کیوایم نے اپنے آغاز سے ہی نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا اور اسکا عملی مظاہرہ بھی کرکے دکھایا، ڈاکٹر فاروق ستار 
حنیف محمد کرکٹ گراؤنڈ بہادرآباد سوسائٹی میں ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریری مقابلے کے شرکاء سے خطاب 
تقریری مقابلے میں منصفین کے فرائض سید اظفر رضوی، عابد علی امنگ اور رضوان صدیقی نے انجام دئیے
اول، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے مقررین میں انعامات تقسیم کئے گئے اور منصفین کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں 
کراچی: ۔۔۔23، مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے زیراہتمام کُل کراچی چوتھاتقریری مقابلہ بعنوان’’ہے تیری تدبیرسے وابستہ قوم کی تقدیر‘‘ گزشتہ شب حنیف محمدکرکٹ گراؤنڈ بہادرآباد سوسائٹی میں منعقد ہوا جس میں کراچی کے مختلف سیکٹرزاوریونٹوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے حصہ لیا اور اپنے اپنے مخصوص انداز میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمی اورسیاسی جدو جہدپرپُرجوش تقاریر کیں ۔ تقریری مقابلے کے شرکاء سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی و دیگر نے خطاب کیا۔تقریری مقابلے میں منصفین کے فرائض ماہرِ تعلیم سید اظفر رضوی،پاکستان ڈبیٹ کونسل کے بانی و سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی عابد علی امنگ اور مختلف کتابوں کے مصنف اور کالم نگار رضوان صدیقی نے انجام دئیے ۔ اس موقع پر سابق حق پرست اراکین اسمبلی ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین کے علاوہ ڈاکٹرز،پروفیسرز،مختلف کالجز اور جامعات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام ،تاجر برادری اورادبی شخصیا ت سمیت خواتین ، بزرگ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریری مقابلے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے تمام نوجوان مقررین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین وہ پہلے رہنما ء ہیں جنہوں نے 25سال کی عمر میں ایک طلبہ تنظیم کی بنیاد ڈالی اوراس طلبہ تنظیم سے ایک تحریک ایم کیوایم تک کا سفر طے کیا اور غریب ومتوسط طبقے کی جدوجہد کے اس سفر نے پاکستان کی سیاست میں ہلچل برپا کردی۔انہوں نے کہا کہ 1947 تکمیں صرف پاکستان بنانے کا چیلنج تھا آج پاکستان بچانے کے ساتھ ساتھ قائد اعظم کے وژن کے مطابق پاکستان بنانے کا بھی چیلنج ہے اور یہی وجہ ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین پاکستان کو بچانے کی تدبیر پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنے آغاز سے ہی نوجوانوں کو با اختیار بنانے پر زور دیا اور اسکا عملی مظاہر ہ بھی کرکے دکھایا۔ ایم کیو ایم 2013ء کے انتخابات میں نوجوانوں کو سب سے زیادہ ٹکٹ دینے والی جماعت ہوگی کیونکہ قائد تحریک الطاف حسین یہ سمجھتے ہیں کہ ملک کی باگ ڈور نوجوانوں کے ہاتھ میں ہونی چاہئے اور وہی محنت و لگن سے ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ہمارے ملک کے طلبہ کسی غیر ملکی اعلیٰ یونیورسٹی کے طلبہ سے کم نہیں ہیں بس انہیں مواقع فراہم نہیں کئے جاتے ایم کیو ایم اقتدار میں آکر نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کریگی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری ،معاشی ترقی اور دیگر انگنت مسائل کے حل کیلئے مقامی حکومتوں کا نظام قائم کرنا ضروری ہے۔مقامی حکومتوں کے نظام کے ذریعے ہی ہم جاگیر داروں،سرداروں اور وڈیروں کے چنگل سے پاکستان کو آزاد کراسکتے ہیں۔اس موقع پر حماد صدیقی نے تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے نوجوان مقررین ، تقریری مقابلے کے شرکاء اور تقریری مقابلے کے انتظامات میں حصہ لینے والے ایک ایک فرد کا شکریہ ادا کیااور جیتنے والے مقررین کو مبارکباد پیش کی۔ آخر میں ڈاکٹر فاروق ستارو دیگر نے اول پوزیشن کے لئے فیڈرل بی ایریا سیکٹر سے تعلق رکھنے والے اویس ربانی،دوئم پوزیشن سرجانی سیکٹر سے شانِ زہرہ اورسوئم پوزیشن حاصل کرنے والے شاہ فیصل سیکٹر کے ابو طلحہ میں انعامات تقسیم کیے گئے اس موقع پر مقابلے کے منصفین کو بھی اعزازی شیلڈ دی گئیں۔ 

5/5/2024 7:50:30 AM