Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خیبر پختونخوا میں خواتین اور اساتذہ کو ٹریننگ دینے کے اقدام کا جناب الطا ف حسین کی جانب سے زبردست خیر مقدم


خیبر پختونخوا میں خواتین اور اساتذہ کو ٹریننگ دینے کے اقدام کا جناب الطا ف حسین کی جانب سے زبردست خیر مقدم
 Posted on: 1/28/2015
خیبر پختونخوا میں خواتین اور اساتذہ کو ٹریننگ دینے کے اقدام کا جناب الطا ف حسین کی جانب سے زبردست خیر مقدم
خواتین اور اساتذہ کو ٹریننگ دینا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ جیتنے کیلئے اہم ترین اقدام ہے ، الطاف حسین
ملک کے دیگر صوبے بھی خیبر پختونخوا میں خواتین اور اساتذہ کو ٹریننگ دینے کے اقدام کی تقلید کریں، الطاف حسین
خیبر پختونخوا کی طرح اگر ملک بھر میں خواتین اور اساتذہ ٹرینڈ ہونگے تو وہ خود بھی سفاک دہشت گردوں کامقابلہ کرسکتے ہیں ، الطاف حسین 
خواتین اور اساتذہ کو ٹریننگ دینے سے اقدام سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ جیتنے کی امیدیں بڑھ گئی ہے، الطاف حسین 
لندن۔۔۔28، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے خیبر پختونخوا میں خواتین اور اساتذہ کو ٹریننگ دینے کے اقدام کا زبردست خیر مقدم کیا ہے اور ٹریننگ کے عمل کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ جیتنے کیلئے اہم قرار دیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات اورسانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے بعد خیبر پختونخوا میں خواتین اور اساتذہ کو ٹریننگ دینے کا اقدام نہ صرف مثبت ہے بلکہ دوسرے صوبوں کیلئے بھی قابل تقلید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی طرح اگر ملک بھر میں خواتین اور اساتذہ ٹرینڈ ہونگے تو وہ خود بھی سفاک دہشت گردوں کامقابلہ کرسکتے ہیں اور انہیں واصل جہنم کرسکتے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ خواتین اور اساتذہ کو ٹریننگ دینے کا اقدام خیبر پختونخوا اور ملک بھر کے عوام کیلئے خوش آئندہے اور اس اقدام سے ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو جیتنے کی امیدیں بڑھ گئی ہے ۔ 

4/18/2024 4:29:23 AM