Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پولیس اور رینجرز کی غیرقانونی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر کے جوائنٹ انچارج ناصر لودھی، اسکیم 33 کے کارکنان توصیف ولد الطاف، کاشف نذیر ولد محمد نذیر اور محمد فضل ولد شجاع کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


پولیس اور رینجرز کی غیرقانونی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر کے جوائنٹ انچارج ناصر لودھی، اسکیم 33 کے کارکنان توصیف ولد الطاف، کاشف نذیر ولد محمد نذیر اور محمد فضل ولد شجاع کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 1/28/2015
پولیس اور رینجرز کی غیرقانونی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر کے جوائنٹ انچارج ناصر لودھی، اسکیم 33 کے کارکنان توصیف ولد الطاف، کاشف نذیر ولد محمد نذیر اور محمد فضل ولد شجاع کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
گرفتار کئے جانے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو بد ترین تشدد کانشانہ بنا کر جرائم کے اعترافات کرائے جارہے ہیں، رابطہ کمیٹی 
شہر بھر میں دہشت گرد ، فرقہ پرست تنظیمیں اور جرائم پیشہ افراد شہریوں کو قتل کرنے ، اغواء کرنے ، بھتہ لینے اور ڈکیتیوں کی وارداتیں کررہے ہیں اور آزاد گھوم رہے ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنان کے بنیادی ، جمہوری ، قانونی اور انسانی حقوق کی پامالی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں نے اپنا وطیرہ بنا لیاہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں ، ماورائے عدالت قتل کے واقعات نے ٹارگٹڈ آپریشن کی حقیقت کا پول کھول دیا ہے، رابطہ کمیٹی 
ٹارگٹڈ آپریشن کا مقصد دراصل شہر کراچی اور اس کے عوام کو جرائم پیشہ عناصر سے چھٹکارا دلانا ہرگز نہیں بلکہ ایم کیوایم کو دیوار سے لگانا ہے، رابطہ کمیٹی 
گرفتار ذمہ دارا ن و کارکنان کو رہاکیاجائے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایم کیوایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناکر اختیارات سے تجاوز کرنے کا عمل بند کرایاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔27، جنوری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اوررینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پرغیر قانونی چھاپہ مار کارروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنان کے بنیادی ، جمہوری ، قانونی اور انسانی حقوق کی پامالی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں نے اپنا وطیرہ بنا لیاہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ شب پولیس اور رینجرز نے لائینز ایریا میں چھاپہ مار کر ایم کیوایم رنچھوڑ لائن کے سیکٹر کے جوائنٹ سیکٹر انچارج ناصر لودھی کو بلاجواز گرفتار کرلیا۔ اسی طرح چھاپہ مار کارروائیوں میں رینجرز نے اسکیم 33کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی چھاپے مار کر ایم کیوایم اسکیم 33کے کارکنان توصیف ولد الطاف ، کاشف نذیر ولد محمد نذیر اور محمد فضل ولد شجاع کو گرفتار کرلیا اور حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر لے گئے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتاریوں کے بعد بدترین تشدد کانشانہ بنایاجارہا ہے اور ماروائے عدالت قتل کرکے ان کی لاشیں مختلف علاقوں میں پھینکی جارہی ہیں ایسی صورتحال میں ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں پر ہر محب وطن اور پرامن شہری کا تشویش میں مبتلا ہونا حق بجانب ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شروع کیا گیا تھا لیکن ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی جتنے عرصے سے یہ آپریشن جاری ہے اس کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں ، ماورائے عدالت قتل کے واقعات نے اس آپریشن کی حقیقت کا پول کھول دیا ہے اور یہ ثابت کردیا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد دراصل شہر کراچی اور اس کے عوام کو جرائم پیشہ عناصر سے چھٹکارا دلانا ہرگز نہیں بلکہ ایم کیوایم کو دیوار سے لگانا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گرفتار کئے جانے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو بد ترین تشدد کانشانہ بنا کر جرائم کے اعترافات کرائے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب شہر بھر میں دہشت گرد ، فرقہ پرست تنظیمیں اور جرائم پیشہ افراد شہریوں کو قتل کرنے ، اغواء کرنے ، بھتہ لینے اور ڈکیتیوں کی وارداتیں کررہے ہیں اور آزاد گھوم رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یم کیوایم کوپرامن سیاسی جماعت کے بجائے جرائم پیشہ جماعت بنا کر پیش کرنے کے ناپاک اور سازشی منصوبے کو عملی جامہ پہنایاجارہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چھاپے و گرفتاریوں ، بد ترین تشدد اور ماورائے عدالت قتل جیسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ایم کیوایم کے کارکنان کو نہ تو کل خوفزدہ کیا جاسکا ہے اور نہ ہی آج انہیں حق پرستی کی جدوجہد سے باز رکھاجاسکتا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں پولیس اوررینجرز کی جانب سے گرفتار ذمہ دارا ن و کارکنان کو رہاکیاجائے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایم کیوایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناکر اختیارات سے تجاوز کرنے کا عمل بند کرایاجائے ۔ 

4/26/2024 8:26:02 PM