Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے کراچی ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کی تنظیم نو کرکے نئے مرکزی ذمہ داران کے ناموں کااعلان کردیا


ایم کیوایم نے کراچی ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کی تنظیم نو کرکے نئے مرکزی ذمہ داران کے ناموں کااعلان کردیا
 Posted on: 1/26/2015
ایم کیوایم نے کراچی ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کی تنظیم نوکرکے نئے مرکزی ذمہ داران کے ناموں کااعلان کردیا
ملک پرغریبوں کی حکمرانی متحدہ قومی موومنٹ کی جدوجہدکانصب العین ہے،قمرمنصورانچارج رابطہ کمیٹی پاکستان
قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفہ کا مقصد مظلوم عوام کے معیارزندگی کوبلندکرکے ملک وقوم کوترقی وخوشحالی کی جانب گامزن کرناہے
کراچی ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کی تنظیم نوکے سلسلے میں جنرل ورکرزاجلاس سے قمرمنصور،حیدرعباس رضوی،عارف خان اورگلفرازخان کاخطاب
کراچی:۔۔۔26؍جنوری 2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمرمنصورنے کہاہے کہ ملک پرغریبوں کی حکمرانی متحدہ قومی موومنٹ کی جدوجہدکانصب العین ہے،ایم کیوایم انقلابی تحریک ہے جوسیاست برائے خدمت پریقین رکھتی ہے ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کی تنظیم نوکے سلسلے میں منعقدہ جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدحیدرعباس رضوی ،عارف خان ایڈووکیٹ اورگلفرازخان خٹک نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب میں قمرمنصورنے کہاکہ جناب الطاف حسین کافکروفلسفہ تیزی سے پھیل رہاہے ،انہوں نے سیاست میں عملی خدمت کا درس دیاہے اوربتایاہے کہ خدمت کے بغیرسیاست بے مقصدہے بلکہ دھوکہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جودکھی انسانیت کی بلاامتیازخدمت کررہی ہے کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت کے فلسفے پرعمل پیراہوکرہی درست سمت تلاش کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کاپیغام حق پرستی امن ومحبت کاپیغام ہے جونام نہادمذہبی جماعتوں کوایک آنکھ نہیں بھاتااوروہ مختلف حیلے وبہانوں سے قائدتحریک الطا ف حسین اورایم کیوایم کے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیں تاہم عوام ان سازشی عناصرکواچھی طرح جان چکے ہیں اور اب وہ ان کے بہکاوے میں ہرگزہرگزنہیںآئیں گے۔اجلاس سے رابطہ کمیٹی کے ارکان سید حیدرعباس رضوی ،عارف خان ایڈووکیٹ اورگلفرازخان خٹک ایڈووکیٹ نے بھی اظہارخیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم غریب متوسطہ طبقے سے تعلق رکھنے والی انقلابی تحریک ہے جو ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ کرکے ملک میں حقیقی معنوں میں غریبوں کی حکمرانی قائم کرناچاہتی ہے تاکہ غریب ومتوسطہ طبقے کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جاسکیں۔انہوں نے ملک میں حقیقی تبدیلی کانعرہ نہ صرف سب سے پہلے قائدتحریک الطاف حسین نے لگایابلکہ اس نعرے کوعملی جامہ پہنانے کے لئے غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے اورباصلاحیت نوجوانوں کوایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے منتخب کرواکرملک کے ایوانوں میں بھی بھیجا۔انہوں نے کہاکہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام،کرپٹ سیاسی کلچر اوراسٹیٹس کوکے خاتمے کی جدوجہدکی پاداش میں ایم کیوایم کومختلف سازشوں اوراوچھے ہتھکنڈوں کانشانہ بنایاجاتارہاہے تاکہ ایم کیوایم کے پیغام حق پرستی کوملک بھرکے عوام میں فروغ پانے سے روکاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفہ کا مقصد مظلوم عوام کے معیارزندگی کوبلندکرکے ملک وقوم کوترقی وخوشحالی کی جانب گامزن کرنا ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے تمام کارکنان پرزوردیاکہ وہ آپس میں اتحادواتفاق کے ذریعے تحریک کے خلاف ہونیو الی سازشوں کو ناکام بنائیں اورعوام سے رابطے میں رہیں۔بعد ازاں انچارج رابطہ کمیٹی پاکستان قمر منصور نے تنظیم نوکرتے ہوئے شکیل عباس ایڈووکیٹ کوکراچی ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کا انچارج جبکہ جوائنٹ انچارجز عابدجعفری اوراحمدخان سمیت کمیٹی کے دیگرنئے ذمہ داران کے ناموں کااعلان کیا۔

4/16/2024 4:22:48 AM