Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جماعت اسلامی کے اہم رہنماؤں نے القاعدہ اور طالبان دہشت گردوں کو اپنے گھر وں میں پناہ دی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی


جماعت اسلامی کے اہم رہنماؤں نے القاعدہ اور طالبان دہشت گردوں کو اپنے گھر وں میں پناہ دی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 1/25/2015
جماعت اسلامی کے اہم رہنماؤں نے القاعدہ اور طالبان دہشت گردوں کو اپنے گھر وں میں پناہ دی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
سانحہ پشاور ، مہران ائیر بیس ،جی ایچ کیو،سری لنکن کرکٹ ٹیم حملہ ،کراچی ائیر پورٹ حملہ، کا مرہ ائیربیس اور دیگر دہشت گردی کے واقعات جماعت اسلامی کی قتال فی سبیل اللہ کلچر کا نمونہ تھے 
طالبان دہشت گردوں کی جانب سے جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ابراہیم کا نام مذاکراتی ٹیم کیلئے دیا گیا تھا
جماعت اسلامی اپنے تھنڈر اسکواڈ کی جانب سے فرانسیسی سفارت خانے کے باہر بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے فوٹو گرافر اور نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر فائرنگ اور پر تشدد مظاہرے کو چھپانے کیلئے ایم کیوایم پر تنقید کر رہی ہے ،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
فرانسیسی سفارت خانہ اسلام آباد جبکہ مختلف شہروں میں اس کے قونصل خانے ہیں لیکن جماعت اسلامی نے وہاں احتجاج نہیں کیا
کراچی میں ہونیوالا پر تشدد احتجاجی مظاہرہ اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانا کس شریعت کے مطابق ہے؟
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے بیان پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا تبصرہ
کراچی۔۔۔25جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ خود کو اسلام کا ٹھیکدار سمجھنے والی جماعت اسلامی عوام کو جواب دے کہ کراچی میں پر تشدد احتجاجی مظاہرے کرنا اور سرکاری و نجی املاک کونقصان پہنچانا کس شریعت اور سنت کے مطابق ہے؟رابطہ کمیٹی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ فرانسیسی سفارت خانہ اسلام آباد میں ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں اس کے قونصل خانے موجود ہیں لیکن جماعت اسلامی نے وہاں احتجاج نہیں کیا بلکہ صرف کراچی میں پر تشدد مظاہرہ اور فائرنگ کرکے شہر کا امن خراب کیاہے۔انہوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ کے تھنڈر اسکوڈ کے دہشت گردوں نے کراچی میں فرانسیسی قونصل خانے پر مظاہرے کے دوران فائر نگ کی اور حملہ کرکے فوٹو گرافر اور کیمرہ مین کو زخمی کیا ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اسلام کا نام لیکر ہزاروں پاکستانیوں کو افغان جہاد کے نام پر قتل کروایا اورپوری دنیا جانتی ہے کہ جماعت اسلامی کے اہم رہنماؤں اور کارکنان نے ناصرف القاعدہ اور طالبان دہشت گردوں کو اپنے گھر وں میں پناہ دی بلکہ ڈرون حملوں میں بھی جماعت اسلامی کے تھنڈر اسکوڈ کے متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ کراچی کے شہری گواہ ہے کہ ڈرون حملوں میں مرنے والے بے شمار جماعت اسلامی کے کارکنان کی غائبانہ نماز جنازہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پڑھا گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی قتال فی سبیل اللہ کی تعلیمات اور پالیسی کے سبب سانحہ پشاور ، مہران ائیر بیس ،جی ایچ کیو،،سری لنکن کرکٹ ٹیم حملہ ،کراچی ائیر پورٹ حملہ، کا مرہ ائیربیس، اور دیگر دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے ، جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن کی جانب سے قتال فی سبیل اللہ اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران وجوانوں کو ہلاک اور طالبان کے سفاک دہشت گردوں اور بیت اللہ محسود کو شہیدقراردیا گیا تھا جو میڈیا کے توسط سے پوری دنیا نے سناتھا۔انہوں نے کہا کہ مختلف اوقات میں جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے مختلف عہدیداران اور کارکنان امریکی ڈرون حملوں میں مارے جا چکے ہیں اور یہ بات بھی ریکارڈ پر موجود ہیں کہ جماعت اسلامی کے بانی رہنماء پاکستان کو ناپاکستان اور قائد اعظم محمد علی جناح کو کافراعظم قراردے چکے ہیں جبکہ جماعت اسلامی ، مساجد، امام بارگاہوں، مزارات ، بازاروں ، سول وعسکری تنصیبات اور اسکولوں میں بم دھماکے اور خود کش حملوں کو بھی نام نہاد جہاد کا حصہ قرار دے چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب طالبان دہشت گرد پاکستانی عوام اور فوجیوں کا قتل عام کررہے تھے تب جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ابراہیم کا نام مذاکراتی ٹیم کیلئے بطور سہولت کار طالبان کی جانب سے پیش کیا گیا تھا جو کہ طالبان کے ساتھ انکے تعلقات کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔ لیکن اس سب کے باوجود آج جماعت اسلامی اپنے تھنڈر اسکوڈ کی جانب سے فرانسیسی سفارت خانے کے باہر بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے فوٹو گرافر اور نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر فائرنگ اور پر تشدد مظاہرے کو چھپانے کیلئے سوچوہے کھا کر بلی حج کو چلی کے مصداق ناکام کوششیں کر رہی ہے اور ایم کیوایم کو تنقید کا نشانہ بنا کر عوام کی توجہ اپنے کالے کرتوتوں سے ہٹانا چاہ رہی ہے۔

4/24/2024 8:59:01 AM