Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے محبوب حضرت محمد مصطفیؐ کا ذکر بلند کردیا ہے، الطاف حسین


 Posted on: 1/25/2015
اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے محبوب حضرت محمد مصطفیؐ کا ذکر بلند کردیا ہے، الطاف حسین
جس کا ذکر اللہ نے بلند کیا ہے دنیا کی کوئی طاقت اس کے بلند مقام کو نیچا نہیں کرسکتی، الطاف حسین
کسی ملعون کے گستاخانہ خاکے بنانے سے حضوراکرمؐ کی شان میں کوئی فرق نہیں پڑسکتا، الطاف حسین
اللہ تعالیٰ ، اس کے ملائکہ، جن وانسان ، شجر وہجر ، چرند پرند ، کائنات کی ہرشے سرکاردوعالم ؐ پر درود وسلام بھیجتی ہے، الطاف حسین
صرف’’ لاالہ الا اللہ‘‘ کہنے سے اللہ تعالیٰ خوش نہیں ہوگا جب تک’’ محمد الرسول اللہ‘‘ نہ کہاجائے، الطاف حسین
اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر یقین رکھنے والے جب تک ختم نبوت ؐ پر یقین اور نبی کریم ؐ سے محبت نہیں کریں گے اس وقت تک ان کا ایمان پختہ نہیں ہوگا، الطاف حسین
اپنے سے بہتر مالی حالات والوں کے بجائے ان افراد پر نظر ڈالیں جوآپ سے زیادہ تنگ دستی کا شکار ہیں،الطاف حسین
یہ عمل کرکے آپ خود کو حسد، جلن اور لالچ سے دورکریں گے اور معاشرتی ناانصافیوں اور بگاڑ کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کے باوجود اللہ تعالیٰ کا شکرادا کریں گے، الطاف حسین
انا پرستی کا شکارافراد کی یہی پہچان ہے کہ وہ دوسروں کو درس دیتے ہیں لیکن اس پر خود عمل نہیں کرتے ،الطاف حسین
اساتذہ ،والدین، بزرگوں اور خواتین کا احترام کریں،پڑوسیوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں اور مصیبت کا شکار لوگوں کی مدد کریں، ذمہ داران ، کارکنان اورہمدردوں کوالطاف حسین کی تلقین
جناح گراؤنڈعزیزآباد میں ’’محفل ذکر مصطفیؐ ‘‘ کے روح پروراجتماع سے ٹیلی فون پر خطاب
وڈیو
لندن۔۔۔25، جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے محبوب حضرت محمد مصطفی ؐ کا ذکر بلند کردیا ہے اورجس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے بلند کیا ہو دنیا کی کوئی طاقت اس کے بلند مقام کو نیچا نہیں کرسکتی۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیوایم کے زیراہتمام جشن میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں منعقدہ ’’محفل ذکر مصطفیؐ‘‘ کے شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، مشائخ عظام اور ذاکرین نے سیرت طیبہؐ کے مختلف پہلوؤں پرروشنی ڈالی ، معروف ثناں خواں حضرات نے بارگاہ رسالت ؐ میں ہدیہ نعت پیش کیا اور بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف قوال حضرات نے نعتیہ کلام پیش کیا۔محفل ذکر مصطفی ؐ کا روح پرور اجتماع صبح تک جاری رہا۔
روح پروراجتماع کے شرکاء سے اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ (ترجمہ) اے نبی ؐ ہم نے آپ کا ذکر بلند کردیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ، اس کے ملائکہ، جن وانسان ، شجر وہجر ، چرند پرند ، کائنات کی ہرشے سرکاردوعالم ؐ پر درود وسلام بھیجتی ہے لہٰذاکسی ملعون کے گستاخانہ خاکے بنانے سے حضوراکرمؐ کی شان میں کوئی فرق نہیں پڑسکتا کیونکہ جس مقدس ہستی کا ذکر اللہ تعالیٰ نے بلند کردیا ہے ، دنیا کی کوئی بھی طاقت انؐ کے بلندمقام کو نیچا نہیں کرسکتی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ نبی کریمؐ وجہ ء تخلیق کائنات اور اللہ تعالیٰ کے محبوب ترین پیغمبر ہیں ، اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر یقین رکھنے والے جب تک ختم نبوت ؐ پر یقین اور نبی کریم ؐ سے محبت نہیں کریں گے اس وقت تک ان کا ایمان پختہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ صرف’’ لاالہ الا اللہ‘‘ کہنے سے اللہ تعالیٰ خوش نہیں ہوگا جب تک’’ محمد الرسول اللہ‘‘ نہ کہاجائے ۔قرآن مجید کی سورۃ الفاتحہ میں اللہ تعالیٰ اپنے بارے میں ارشاد فرماتا ہے کہ (ترجمہ) سب تعریف اس کیلئے ہے جو تمام عالموں کا رب ہے ، اسی طرح اپنے پیارے محبوب حضرت محمد مصطفیؐ کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ (ترجمہ) اے نبی ؐ ! ہم نے آپ کو تمام عالموں کیلئے رحمت بناکر بھیجا ۔ یعنی جس طر ح اللہ تعالیٰ مسلم ، غیرمسلم سمیت ہر جاندار اور بے جان کا رب ہے اسی طرح نبی کریم ؐ بھی سب کیلئے رحمت بناکر بھیجے گئے ہیں۔بحیثیت مسلمان جب ہم سب کا یہ ایمان ہے کہ نبی کریم ؐ ہرنفس کیلئے رحمت بناکر بھیجے گئے ہیں تو پھر ہمیں ایک دوسرے سے لڑنے جھگڑنے کے بجائے ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے ، مذہب، مسلک، عقیدہ یا کسی اور بنیاد پر ایک دوسرے سے لڑنا نہیں چاہیے۔ جناب الطاف حسین نے محفل ذکرمصطفیؐ کے روح پرور اجتماع کے شرکاء سمیت تمام ناظرین اور سامعین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے سے بہتر مالی حالات والوں پر نظر ڈالنے کے بجائے ان افراد پر نظر ڈالیں جوآپ سے زیادہ تنگ دستی کا شکار ہیں،یہ عمل کرکے آپ خود کو حسد، جلن اور لالچ سے دورکریں گے اور معاشرتی ناانصافیوں اور بگاڑ کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کے باوجود اللہ تعالیٰ کا شکرادا کریں گے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ انا ، شیطانی صفت ہے ،لہٰذا اگر آپ اپنی اصلاح چاہتے ہیں تو اپنی اپنی انا کو فنا کردیں۔انہوں نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ دران ، کارکنان اور ہمدردوں پرزوردیا کہ وہ اساتذہ کرام ، والدین ، بزرگوں اور خواتین کا احترام کریں ، پڑوسیوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں ، کمزوروں، بے کسوں اورمصیبت کا شکار لوگوں کی مدد کریں اور چھوٹے بڑے ہرکسی کے ساتھ ادب ، تہذیب اور شائستگی سے گفتگو کریں ۔ انہوں نے کہاکہ انا پرستی کا شکارافراد کی یہی پہچان ہے کہ وہ دوسروں کو درس دیتے ہیں لیکن اس پر خود عمل نہیں کرتے ، ایسے لوگوں کی معافی سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اللہ تعالیٰ غروروگھمنڈ کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ جناب الطاف حسین نے محفل ذکر مصطفی ؐ میں شرکت کرنے پر تمام علمائے کرام ، مشائخ عظام، ذاکرین ، ثناں خواں حضرات اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ان کی صحت وتندرستی اور سلامتی کیلئے دعائیں بھی کیں۔
کراچی بھر میں تیاریوں کی تصاویر
محفل ذکر مصطفی ؐ کی تصاویر

4/25/2024 7:29:00 AM