Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام محفل ذکرمصطفیﷺکی مجموعی خبر


ایم کیوایم کے زیراہتمام محفل ذکرمصطفیﷺکی مجموعی خبر
 Posted on: 1/25/2015
ایم کیوایم کے زیراہتمام محفل ذکرمصطفیﷺکی مجموعی خبر
کراچی:۔۔۔
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی ہفتہ کی شب سالانہ عظیم الشان ’’محفل ذکرِمصطفیؐ جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدکی گئی جس میں تمام مکاتب فکراورقومیتوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افرادنے بھرپورشرکت کی ۔ذکرِمصطفی کی محفل کے آغازسے اختتام تک ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین لندن سے بذریعہ ٹیلیفون شریک رہے جنہوں نے سیرت النبی ؐ پرروشنی ڈالنے والے علمائے کرام اوربارگاہ رسالتؐ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے والے ثناء خواں اورقوال حضرات کی تشریف آوری پرشکریہ اداکیااوران کی حوصلہ افزائی کی۔محفلِ ذکرِمصطفی ؐکا آغازقرآن پاک کی تلاوت سے ہوااس موقع پر ممتاز ومعروف مذہبی اسکالرقاری تبشیرالحق تھانوی نے قرآن پاک کی آیت کی تلاوت کی اورنعیم عباس روفی نے بارگاہ الہی میں حمدپیش کی۔محفل میں نظامت کے فرائض رئیس احمداورشریف علی رعنا نے انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیئے۔ ’’محفل ذکرِمصطفیؐ‘‘ میں معروف عالم دین سینٹر مولاناتنویرالحق تھانوی،مذہبی اسکالرڈاکٹر جمیل راٹھور،ڈاکٹرعامرعبداللہ محمدی،علامہ عون نقوی،علامہ فیصل عزیزی بندگی،علامہ عباس کمیلی نے سیرت النبیﷺپرتفصیلی روشنی ڈالی جبکہ ملکی وبین الاقوامی شہرت یافتہ ثناء خواں قاری وحیدظفر قاسمی ،حاجی صدیق اسماعیل ،تابندہ لاری،ریحان قادری،جوریہ فہیم،شمائلہ ناصرخان،سدرہ ۃ المنتہ ،محمودالحسن اشرفی، امبر اشرف ،آنسہ ثناء سید، اسد ایوب ،محترمہ انعم،یاسرعباس ،مولاناناصریامین اوردبئی سے تشریف لانے والے میرحسن میرنے حضورپاکؐ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیے،آخرمیں بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال حضرات امجدصابری،فریدایازابومحمد،ذکی زمان تاجی اور ہمنواؤں نے محفل سماع پیش کیں۔جناح گراؤنڈمیں محفل ذکرِمصطفی کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے انتہائی غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے اس سلسلے میں جناح گراؤنڈمیں بڑااورانتہائی دیدہ زیب پنڈال تیارکیاگیا جس میں سامنے کی جانب ڈیجیٹل اسکرین سے آراستہ خوبصورت اسٹیج تعمیرکیاگیاتھا۔اسٹیج کے سامنے مرداورخواتین شرکاء کے لئے علیحدہ علیحدہ فرشی نشستوں کا اہتمام کیاگیاتھا۔پنڈال میں شرکاء کی غیرمعمولی شرکت کے باعث پنڈال میں جگہ کم پڑگئی اورلوگوں نے اسٹیج کے ساتھ بیٹھ کرپرنور محفل کی سعادت حاصل کی۔اسٹیج اورپنڈال سمیت قرب وجوارکوخوبصورت رنگ برنگے برقی قمقموں،جھالروں سے جناح گراؤنڈاورنائن زیروسمیت تمام بلندعمارتوں،گلیوں،چوراہوں کوانتہائی خوبصورتی سے سجایا گیاتھاجبکہ جناح گراؤنڈآنیوالے تمام راستوں پربرقی قمقموں اورجھالروں سے راہ داریاں بنائی گئی تھیں جوعوام کی توجہ کا مرکزبنے رہے جس کے باعث پوراعزیزآبادمختلف اقسام اوررنگ کی روشنیوں سے جگمگا تا رہا۔ذکرِمصطفی ؐکی محفل بغیرکسی وقفے کے فجرتک جاری رہی جس کے اختتام پر قوال حضرات نے ’رنگ ‘‘ پڑھا جبکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے خشوع و خضوع کے ساتھ تلاوت کی اور خوش الحانی سے دعا کرائی۔

4/25/2024 11:44:29 PM