Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام عظیم الشان اور پرنور’’محفلِ ذکرِمصطفیﷺ‘‘کی جھلکیاں


ایم کیوایم کے زیراہتمام عظیم الشان اور پرنور’’محفلِ ذکرِمصطفیﷺ‘‘کی جھلکیاں
 Posted on: 1/25/2015
ایم کیوایم کے زیراہتمام عظیم الشان اور پرنور’’محفلِ ذکرِمصطفیﷺ‘‘کی جھلکیاں
کراچی:۔۔
* متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہفتہ کوبعدنمازعشاء عظیم اِلشان ’’ذکرِمصطفیؐکی محفل‘‘ جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدکی گئی ۔
* محفل ذکرِمصطفی ؐ میں مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے جیدعلمائے کرام نے سیرت النبیؐ پرتفصیلی روشنی ڈالی جبکہ ملکی وبین الاقوامی شہرت یافتہ ثناء خواں نے بارگاہِ رسالتؐ میں گلہائے عقیدت پیش کیے ۔
* محفل ذکرِمصطفی ﷺ کے آخرمیں سماع کی محفل سجائی گئی جس میں ملکی وبین الاقوامی شہرت یافتہ قوال حضرات ا مجد فریدصابری،فریدایازابومحمد،ذکی زماں تاجی اورہمنوا نے قوالیاں سنائیں۔
* رنگ ونوراورذکرکی محفل میں ہزاروں افرادنے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بھرپوراندازمیں شرکت کی اورمحفل کی رونق بڑھاکرثواب دارین حاصل کیا۔
* ذکرِمصطفی کی محفل میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون اوردیگرعزیزواقارب خواتین نے بھی خصوصی شرکت کی۔
* محفلِ ذکرِمصطفی ؐ میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین بذریعہ ٹیلی فون محفل کے اختتام تک شریک رہے اوروقتاًفوقتاًمحفل کے شرکاء اورنعت خواں حضرات سے محوگفتگورہ کران کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔
* محفل کے شرکاء سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمرمنصورنے بھی مختصراًخطاب کیااوربھرپورشرکت کرنے پرتمام شرکاء ،علمائے کرام،نعت خواں اورقوال حضرات سمیت محفل میں شریک ایک ایک فرداوران تمام ذمہ داران وکارکنان کاشکریہ اداکیاجنہوں نے اس پررونق محفل کوسجانے میں حصہ لیا۔
* محفل ذکرِمصطفیﷺمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمرمنصوراورلندن کے انچارج ارشدحسین کے ہمراہ اراکین رابطہ کمیٹی نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے اورعلمائے کرام ، نعت خواں اورقوال حضرات کی آمدکاخیرمقدم کرتے ہوئے انہیں قائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے خوش آمدیدکہا۔
* محفلِ ذکرِمصطفی ﷺکے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے زبردست انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں بڑاپنڈال تیارکیاگیاجس میں سامنے کی جانب دیدہ زیب خوبصورت اسٹیج بنایاگیاتھاجس پرڈیجیٹل اسکرین لگائی تھی ۔
* اسٹیج کے سامنے خواتین اورمردوں کے لئے علیحدہ علیحدہ فرشی نشستوں کااہتمام کیاگیا۔
* اسٹیج اورپنڈال کو مختلف رنگ اوراقسام کے پھولوں، برقی قمقموں اورجھالروں سے انتہائی خوبصورتی سے سجایاگیاتھا۔
* محفل ذکرِمصطفی ؐ میں مختلف مکاتب فکروقومیتوں سے تعلق رکھنے والے حق پرست کی کثیرتعدادمیں شرکت کے باعث پنڈال میں جگہ کم پڑگئی ۔
* محفلِ ذکرِمصطفی کے سلسلے میں جناح گراؤنڈاورایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسمیت قرب وجوارکی بلندوبالا عمارتوں،گلیوں اورچوراہوں کورنگ برنگی برقی قمقموں اورجھالروں سے غیرمعمولی طورپر سجایاگیاجبکہ جناح گراؤنڈآنے والے راستوں پربرقی قمقموں سے راہدارئیاں بنائی گئیں جس کے باعث عزیزآبادرنگ وروشنیوں کامحوربناہواتھا۔
* جناح گراؤنڈمیں منعقدہ ’’ذکرِمصطفی کی محفل‘‘کے انعقادسے جناح گراؤنڈاورقرب وجوارکی فضاء سبحان اللہ ،نعرہ تکبیر،نعرہ رسالت ؐ،اللہ اکبراوردردوسلام کی صداؤں سے گونجتی رہی۔
* کراچی میں پڑنے والی سخت ٹھنڈاور سردی سے شرکاء کومحفوظ رکھنے کے لئے محفلِ ذکرِمصطفی ؐ کے پنڈال میں فاصلے فاصلے پرخصوصی ہیٹرزلگائے گئے جبکہ محفل مختلف اقسام کی خوشبوں سے معطر رہی۔
* معروف دینی چینل Q-TVنے ایم کیوایم کے زیراہتمام منعقدہ محفلِ ذکرِمصطفیؐ کودنیابھرمیں نشرکیاجس کی برکات سے کروڑوں افرادنے اپنے گھروں میں بیٹھ کر مستفیدہوئے۔
* ٹھیک1بجکر15منٹ پراسٹیج سے جناب الطا ف حسین کی ٹیلیفون پرآمدکااعلان ہوااس موقع پرشرکاء نے جناب الطاف حسین کوسلام پیش کیااوران کی ٹیلی فون پرآمدکاخیرمقدم کیا۔
* ذکرِمصطفی کی محفل کاباقاعدہ آغازبعدنمازعشاء ہواجو فجرکی اذان کے وقفے کے ساتھ علیٰ الصبح تک جاری رہا جس کے بعدرنگ پڑھا گیا۔
*
* محفلِ ذکرِمصطفی ﷺکے اختتام پرسیکٹرانچارجزنے قائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے تمام شرکاء میں شیرنی تقسیم کی جس کے بعدشرکاء کے لئے ناشتے بھی کا بھی بندوبست کیا گیا تھا

4/18/2024 5:38:02 AM