Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست مائیں،بہنیں،بزرگ اورنوجوان جناح گراؤنڈمیں منعقدہ محفل ذکرِمصطفیؐ میں بھرپورشرکت کریں،قمرمنصور


حق پرست مائیں،بہنیں،بزرگ اورنوجوان جناح گراؤنڈمیں منعقدہ محفل ذکرِمصطفیؐ میں بھرپورشرکت کریں،قمرمنصور
 Posted on: 1/24/2015
حق پرست مائیں،بہنیں،بزرگ اورنوجوان جناح گراؤنڈمیں منعقدہ محفل ذکرِمصطفیؐ میں بھرپورشرکت کریں،قمرمنصور
ایم کیوایم ہرسال عظیم اِلشان ؐ محفل ذکرِمصطفیﷺ کی محفل سجاتی ہے
محفلِ ذکرِمصطفی کی روایت کوبرقراررکھتے ہوئے آج ہفتے کی شب عزیزآبادکے تاریخی جناح گراؤنڈمیںیہ روح پرورمحفلِ سجائی جارہی ہے
محفلِ ذکرِمصطفیؐ میں تمام مکاتب فکرکے جید علمائے کرام اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حق پرست عوام بالخصوص عاشقان رسولؐ ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کرینگے
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین بذریعہ ٹیلی فون محفل ذکرِمصطفی میں شریک رہیں گے اورشرکاء سے گفتگوکرینگے
رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمرمنصورکی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ جناح گراؤنڈعزیزآبادکے دورے کے موقع پرمیڈیاکوبریفنگ
کراچی:۔۔۔23 جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمرمنصورنے کراچی میں بسنے والے تمام مکاتب فکراورقومیتوں سے تعلق رکھنے والے حق پرست عوام ماؤں، بہنوں، بزرگوں ، نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم کے زیراہتمام 24جنوری ہفتہ کی شب جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہ محفل ذکرِمصطفیؐ میں بھرپوراندازمیں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اوراس پرنورمحفل کی رونق بڑھاکرثواب دارین حاصل کریں۔یہ اپیل انہوں نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن کے انچارج ارشدحسین، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹرنصرت شوکت ، سید حیدر عباس رضوی، غازی صلاح الدین اورکہف الوریٰ کے ہمراہ ہفتے کی شب جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدکی جانے والی محفل ذکرِمصطفی ؐ کی تیاریوں کے سلسلے میں موقع پرموجودمیڈیاکے نمائندوں کوبریفنگ کے دوران کی۔قمرمنصورنے کہاکہ تمام دنیاکے مسلمان ازکارمصطفی کی محافل منعقدکرکے حضور پاکؐ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہیں اور ایم کیوایم بھی ہرسال عظیم اِلشان ؐ محفل زکرِمصطفیﷺ کی محفل سجاتی ہے اوراس روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے آج ہفتے کی شب عزیزآبادکے تاریخی جناح گراؤنڈمیںیہ محفل سجائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس محفل میں تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے جیدعلمائے کرام اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام بالخصوص عاشقان رسول ؐہزاروں کی تعدادمیں شرکت کرینگے ۔انہوں نے بتایاکہ زکرِمصطفیؐ کی پررونق محفل میں جیدعلمائے کرام سیرت طیبہؐ پرتفصیلی روشنی ڈالیں گے جبکہ ملکی وبین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں اور قوال حضرات حضورپاکؐ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ محفل میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین بھی بذریعہ ٹیلی فون شرکت کریں گے اورمحفل کے شرکاء سے گفتگوفرمائیں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس سے قبل حیدرآبادمیں بھی ایم کیوایم کے زیراہتمام محفل زکرِمصطفی ؐ کی محفل منعقدکی جاچکی ہے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم توہین آمیزخاکوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے ،وہ تمام لوگ جن کی دوکانیں بند ہوچکی ہیں وہ اب ان خاکوں کی آڑمیں اپنی دوکان چمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی جذبات کوبھڑکانے کانتیجہ خراب ہوتاہے تاہم کچھ لوگ مذہب کی آڑلیکر معصوم مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے کوشش کررہے ہیں اوراپنے ہی ملک کی املاک کونقصان پہنچارہے ہیں۔ انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے پرتشدداحتجاج کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح جمعیت کے ٹھنڈراسکوڈنے املاک کونقصان پہنچایااوراپنے ہی ملک کے مسلمان صحافیوں کوفائرنگ کرکے شدید زخمی کیاتوکیایہ عمل آپؐ کی تعلیمات کے منافی اورقابل مذمت نہیں ہے؟آخرمیں انہوں نے ایک بارپھرتمام مکاتب فکراورقومیتوں سے تعلق رکھنے والے حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ محفلِ ذکرِ مصطفی ﷺ میں اپنی شرکت یقینی بنائیں اور اس محفل کی رونق بڑھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ثواب دارین حاصل کریں۔
قبل ازیں رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمرمنصوراوررابطہ کمیٹی لندن کے انچارج ارشدحسین نے اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹرنصرت شوکت،سیدحیدرعباس رضوی،غازی صلاح الدین اورکہف الوریٰ کے ہمراہ جناح گراؤنڈعزیزآبادکاتفصیلی دورہ کیااورمحفلِ ذکرِمصطفیؐ کے سلسلے میں تیاریوں کابغورجائزہ لیا۔انہوں نے سخت سردی اورٹھنڈمیں رات دن پنڈال اوراسٹیج کی تیاریوں کے کاموں میں مصروف ایم کیوایم کے کارکنان سے فرداًفرداًملاقات کی اورانہیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پرایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان بھی موجودتھے جبکہ بعض لوگ شہرمیں پڑنے والی سردی کی پرواکئے بغیراپنے اہل خانہ خصوصاًمعصوم بچوں اوربچیوں کے ہمراہ جناح گراؤنڈمیںآکرتیاریوں سے محظوظ ہوتے رہے۔

4/24/2024 1:22:03 PM