Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت ہفتہ کی شب جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں بعد نما زعشاء عظیم الشان ’’محفل ذکر مصطفی ؐ ‘‘ منعقد ہوگی


ایم کیوایم کے تحت ہفتہ کی شب جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں بعد نما زعشاء عظیم الشان ’’محفل ذکر مصطفی ؐ ‘‘ منعقد ہوگی
 Posted on: 1/23/2015
ایم کیوایم کے تحت ہفتہ کی شب جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں بعد نما زعشاء عظیم الشان ’’محفل ذکر مصطفی ؐ ‘‘ منعقد ہوگی 
محفل ذکر مصطفی ؐ میں ممتا علمائے کرام حضور اکرم ؐ کی سیرت طیبہ پرروشنی ڈالیں گے جبکہ معروف نعت خواں اورقوال حضرات رسالت مآب ؐ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے 
محفل ذکر مصطفی ؐکے سلسلے میں نائن زیرو ، خورشید بیگم سیکریٹریٹ ، ایم پی اے ہاسٹل ، مکا چوک کے اعتراف کی گلیوں اور شہر کے مختلف مقامات کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے 
جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں محفل ذکر مصطفی ﷺ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے 
کراچی ۔۔۔23، جنوری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں کل مورخہ:24جنوری 2015ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء عظیم الشان’’ محفل ذکر مصطفی ﷺ ‘‘ کا انعقاد کیاجائے گا جس میں ملک کے ممتاز اور جید علمائے کرام حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے جبکہ معروف نعت ثناء خواں اور قوال حضرات رسالت مآب ﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے ۔ محفل ذکر مصطفی ﷺ کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے جناح گراؤنڈ عزیز آبادمیں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ جناح گراؤنڈ سمیت ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو ، خورشید بیگم سیکریٹریٹ ، ایم پی اے ہاسٹل اور مکا چوک کے اعتراف کی گلیوں اور شہر مختلف مقامات کو رنگ برنگے برقی قمقموں اور جھالروں سے سجا دیا گیا ہے ۔ 

12/6/2016 1:46:28 PM