Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن محمد عابد کی شہادت پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس


ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن محمد عابد کی شہادت پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس
 Posted on: 1/22/2015
ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن محمد عابد کی شہادت پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس 
کارکنان کے سیاسی ، قانونی اور بنیادی حقوق سلب کرنے ، انہیں دہشت گردی کا نشانہ بنانے اور سندھ حکومت کی جانب سے کارکنان کے قتل کے واقعات اور شہر میں امن و عامہ کی بدترین صورتحال پر آمرانہ رویہ فی الفور بند کرایاجائے، الطاف حسین 
لندن۔۔۔22، جنوری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Bکے کارکن محمد عابد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محمد عابد کے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گرد وں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور ایم کیوایم کے کارکنان کے سیاسی ، قانونی اور بنیادی حقوق سلب کرنے ، انہیں دہشت گردی کا نشانہ بنانے اور سندھ حکومت کی جانب سے کارکنان کے قتل کے واقعات اور شہر میں امن و عامہ کی بدترین صورتحال پر آمرانہ رویہ فی الفور بند کرایاجائے۔انہوں نے محمد عابد شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)

12/8/2016 5:54:57 PM