Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج 67 برس گزرنے کے باوجود پاکستان کے قیام کا مقصد تاحال حاصل نہیں ہوسکا ہے ،ڈاکٹر محمد فاروق ستار


آج 67 برس گزرنے کے باوجود پاکستان کے قیام کا مقصد تاحال حاصل نہیں ہوسکا ہے ،ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 1/21/2015
آج 67 برس گزرنے کے باوجود پاکستان کے قیام کا مقصد تاحال حاصل نہیں ہوسکا ہے ،ڈاکٹر محمد فاروق ستار
ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ طلبہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال سے آگہی حاصل کریں
وطن عزیز میں طلبہء کے لیے وہ سہولیات میسر نہیں کہ جوان کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کر سکیں
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جناح میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ کے اعزازمیں ظہرانے سے خطاب 
کراچی ۔۔۔۔21جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرمحمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ تعلیم انسان کو اچھے برے میں تمیز کرنے کا ڈھنگ سکھاتی ہے اور وہی قومی جہالت کے اندھیروں کو شکست دیکر اپنے مستقبل کو روشن کرتی ہیں جہاں بہتر تعلیم کو حصول کو لازم و ملزوم سمجھا جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہات انہوں نے آ ل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جناح میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ کے اعزا ز میں دئیے گئے ظہرانے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں طلباوطالبات ،اساتذہ کرام اور اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ بہترین معاشروں میں ظلم سے محفوظ افراد بھی ظلم کے خلاف جدوجہد میں سرکردہ رہتے ہیں اور آج کی تقریب میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد یہ ثابت کر رہی ہے کہ وہ بھی ملک کی ترقی اور بہتر معاشرے کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج 67 برس گزرنے کے باوجود پاکستان کے قیام کا مقصد تاحال حاصل نہیں ہوسکا ہے اور بد قسمتی سے وطن عزیز میں طلبہ کیلئے وہ سہولیات بھی میسر نہیں جو نوجوانوں کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ طلبہ ملک و بین الاقوامی صورتحال سے آگہی حاصل کریں اور معاشرے کے اچھے شہری بن کر اپنی قوم کی بہتری کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔


12/8/2016 9:54:14 PM