Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سینئر ارکان واسع جلیل اورمحمد انور کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


ایم کیوایم کے سینئر ارکان واسع جلیل اورمحمد انور کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 1/20/2015
ایم کیوایم کے سینئر ارکان واسع جلیل اورمحمد انور کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
قائد ایم کیوایم الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے
معطل کیے گئے تمام افراد کے حوالہ سے ایک انتہائی بااعتماد اور ایماندار افراد پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے
جو معطل شدہ افراد کے بارے میں مکمل تحقیقات کرکے اپنی سفارشات رابطہ کمیٹی کے حوالہ کرتی ہے
اس کمیٹی کے مطابق رابطہ کمیٹی کے بعض ارکان کے رشتہ دار رابطہ کمیٹی کے رکن کا حوالہ دیکر ناجائز کام کراتے ہیں 
رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان اپنے رشتہ داروں کے غلط کاموں پر آنکھیں بند کرنے کے بجائےفوری طورپر رپورٹ کریں، رابطہ کمیٹی
تاکہ ان افرادکے ناموں سے عوام کو آگاہ کردیاجائے کہ ان افراد کے قول وفعل یا لین دین سے رابطہ کمیٹی کے فلاں فلاں رکن کا کوئی تعلق نہیں ہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم میں بعض عناصر ایسے گھس آئے تھے جنہیں تنظیم سے خارج کردیا گیا ہے
جو ایم کیوایم کے منشور اورمقاصد کے خلاف کارروائیاں کرنے لگے تھے ،رابطہ کمیٹی
لندن ۔۔۔20، جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن نے ایم کیوایم کے سینئر ارکان واسع جلیل اور محمد انور کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا ہے ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کی توثیق کردی ہے۔واضح رہے کہ ایم کیوایم کی مختلف ذمہ داریوں سے معطل کیے گئے تمام افراد کے حوالہ سے ایک انتہائی بااعتماد اور ایماندار افراد پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جوان معطل شدہ افراد کے بارے میں مکمل تحقیقات کرکے اپنی سفارشات رابطہ کمیٹی کے حوالہ کرتی ہے۔ دریں اثناء اس کمیٹی نے رابطہ کمیٹی سے سفارش کی ہے کہ رابطہ کمیٹی کے بعض ارکان کے دوست احباب ، رشتہ دار اور اہل خانہ، رشتہ یاناطے کی بنیاد پر یا رابطہ کمیٹی کے رکن کا حوالہ دیکر ناجائز کام کراتے ہیں جس سے ان کی بھی بدنامی ہوتی ہے لہٰذارابطہ کمیٹی کے تمام اراکین کو تاکید کردی گئی ہے کہ وہ اپنے سگے بہن بھائیوں اوررشتہ داروں کی سفارشات یا ان کے غلط کاموں پر آنکھیں بند کرنے کے بجائے فوری طورپر رابطہ کمیٹی کو رپورٹ کریں تاکہ ان افرادکے ناموں سے عوام کو آگاہ کردیاجائے کہ ان افراد کے قول وفعل یا لین دین سے رابطہ کمیٹی کے فلاں فلاں رکن کا کوئی تعلق نہیں ہے اور رابطہ کمیٹی کے رکن کے رشتہ دار ہونے کی بنیاد پر کوئی بھی فرد کسی بھی محکمے کے رکن یا پارٹی کے افراد سے ناجائز کام ہرگز نہ کراسکیں۔ ر ابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم میں بعض عناصر ایسے گھس آئے تھے جنہیں تنظیم سے خارج کردیا گیا ہے جو ایم کیوایم کے منشور اورمقاصد کے خلاف کارروائیاں کرنے لگے تھے ۔ان چند افراد کی وجہ سے نہ صرف تنظیم بدنام ہورہی تھی بلکہ ان کا یہ عمل ایم کیوایم کی 40 سالہ ایماندارانہ اور دیانتدارانہ جدوجہد میں بدنما داغ بھی لگارہا تھاجس کی روک تھام کیلئے تمام ذمہ داروں کی کارروائیوں پر نظر رکھنے کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی جاچکی ہے جس میں شامل افراد کے نام اخبارات میں شائع نہیں کیے جائیں گے ۔

12/9/2016 9:21:56 AM