Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیٹرول کے بحران کے معاملے میں حکومت نے سنگین نااہلی کامظاہرہ کیاہے۔ الطاف حسین


پیٹرول کے بحران کے معاملے میں حکومت نے سنگین نااہلی کامظاہرہ کیاہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 1/19/2015
پیٹرول کے بحران کے معاملے میں حکومت نے سنگین نااہلی کامظاہرہ کیاہے۔ الطاف حسین
اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور جرنیلوں کو ملک کوپیٹرول کے بحران سے نکالنے کیلئے اپناکرداراداکرناچاہیے 
جنرل راحیل شریف تو دنیا کے سامنے پاکستان کامقدمہ پیش کرنے کیلئے امریکہ ،برطانیہ کے دورے کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم نوازشریف عرب کے بادشاہوں کی خیریت معلوم کرنے سعودی عرب چلے گئے
آرمی چیف کے غیرملکی دورے قومی مفادمیں ہیں اور ان دوروں سے پاکستان کی بھلائی ہوگی
جنرل راحیل شریف اکیلے کچھ نہیں کرسکتے ، مسلح افواج، سول وملٹری بیوروکریسی، سیاستداں، تاجروصنعتکاربرادری اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادملکرپاکستان کوموجودہ سنگین صورتحال سے نکالیں
بھارت میں مسلمانوں کوزندہ جلانے کے واقعات قابل مذمت ہیں،ہمیں سفارتی سطح پربھرپوراحتجاج کرناچاہیے
مسلمانوں کوزندہ جلانے کے جواب میں ہندوؤں کوجلانے کادرس نہیں دے سکتا، یہ ہمارے نبی ؐ کی تعلیمات کے سراسرخلاف ہے
کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے ،اس کوبچاناپاکستان کوبچاناہے ،حکومت سندھ، صوبے میں قیام امن میں ناکام ہوچکی ہے
پیپلزپارٹی کے ہر دورمیں کراچی کے شہریوں کاخون بہایاگیا، پیپلزپارٹی نے دیہی علاقوں کیلئے بھی کچھ نہیں کیا
القاعدہ کے تمام بڑے دہشت گرد جماعت اسلامی کے رہنماؤں اورکارکنوں کے گھروں سے گرفتارکئے گئے، ملکی صورتحال پر خصوصی گفتگو
لندن۔۔۔ 19 جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ملک میں پیٹرول کے بحران کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے اس معاملے میں حکومت نے سنگین نااہلی کامظاہرہ کیاہے ،اعلیٰ عدلیہ کے ججز اورمسلح افواج کے جرنیلوں کو اس معاملے پربھی سوچناچاہیے اورملک کوپیٹرول کے بحران سے نکالنے کیلئے اپناکرداراداکرناچاہیے۔ کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے ،اس کوبچاناپاکستان کوبچاناہے، ہرصوبے میں امن اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے اوردہشت گردوں کواس بات کی اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلیں۔ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکے دوران ملک کی موجودہ صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہی ۔ جناب الطاف حسین نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی شدیدمذمت کی اوراپنی بات کودہراتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ قیام امن اورعوام کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے لہٰذا وزیراعظم نوازشریف کوچاہیے کہ سندھ میں مارشل لانافذنافذکرنے کیلئے صدرمملکت سے سفارش کریں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کا بھی فرض تھا کہ وہ موجودہ حالات میں دہشت گرد ی کے خاتمے اورقیام امن کیلئے مؤثراقدامات کرتی لیکن صورتحال یہ ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف توپاکستان کی موجودہ نازک صورتحال کے پیش نظردنیا کے سامنے پاکستان کامقدمہ پیش کرنے کیلئے امریکہ اوربرطانیہ کے دورے کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم نوازشریف عرب کے بادشاہوں کی خیریت معلوم کرنے سعودی عرب چلے گئے۔جنرل راحیل شریف کے غیرملکی دوروں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ آرمی چیف کے یہ دورے قومی مفادمیں ہیں اور ان دوروں سے پاکستان کی بھلائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف اکیلے کچھ نہیں کرسکتے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلح افواج، سول وملٹری بیوروکریسی، سیاستداں، تاجروصنعتکاربرادری اورزندگی کے دیگر تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ملکرپاکستان کوموجودہ سنگین صورتحال سے نکالیں۔سندھ خصوصاًکراچی میں امن وامان کے بارے میں ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت جرائم پیشہ عناصر کوسپورٹ کرتی ہے ، پیپلزپارٹی کے سابق وزیرداخلہ کایہ بیان ریکارڈپر موجود ہے کہ انہوں نے پانچ لاکھ اسلحہ کے لائسنس جاری کئے اوراس نے لیاری کے لوگو ں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں نے یہ اسلحہ کے لائسنس شادی میں فائرنگ کیلئے نہیں دیے بلکہ مخالفین کے خلا ف استعمال کرنے کیلئے دیئے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت جب بھی آئی اس نے سندھ کے شہری علاقوں خصوصاً کراچی کے عوام کاجیناحرام کیااوران پر مظالم ڈھائے،پیپلزپارٹی کے ہر دورمیں کراچی کے شہریوں کاخون بہایاگیا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کوسندھ کے شہری علاقوں ہی کے نہیں بلکہ دیہی علاقوں کیلئے بھی کچھ نہیں کیا۔لاڑکانہ ، رتوڈیرو اورگڑھی خدابخش کاحال دیکھاجاسکتا ہے کہ وہاں سڑکیں، اسکول اوراسپتال تک نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی گزشتہ 40 ، سال سے حکومت میںآرہی ہے ، اگراس نے سندھ کی ترقی کیلئے کچھ کام کیاہوتاتوآج لاڑکانہ پیرس بن جاتا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان خصوصاً پنجاب کے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایم کیوایم کاساتھ دیں جس نے حقیقی معنوں میں غریب ومتوسط طبقہ کے لئے کام کیااورانہیں اقتدارکے ایوانوں میں بھیجا۔ ایم کیوایم کی حکومت آئی توملک کولوٹنے والوں سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی اورکسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی خواہ اس کاتعلق ایم کیوایم سے ہی کیوں نہ ہو۔جناب الطاف حسین نے ایک سوال کے جواب میں بھارت کی ریاست بہارمیں ہونے والے فسادات اورتین مسلمانوں کوزندہ جلانے کے واقعات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے سرحدوں پربھی فائرنگ اورشیلنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے سرحدی علاقوں سے لوگوں کونقل مکانی کرنی پڑی ہے اوراب ریاست بہارمیں یہ واقعہ پیش آیاہے۔بھارتی حکومت کوایسے واقعات کی روک تھام کرنی چاہیے کیونکہ اس قسم کے واقعات خودبھارت کے فائدے میں بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بھارت میں مسلمانوں کوزندہ جلانے کے واقعہ پرہمیں سفارتی سطح پربھرپوراحتجاج ضرورکرناچاہیے لیکن میں اس کے جواب میں ہندوؤں کوجلانے کادرس نہیں دے سکتاکیونکہ یہ ہمارے نبی ؐ کی تعلیمات کے سراسرخلاف ہے۔ حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان جاری سیاسی محاذآرائی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ ہم ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنابندکردیں کیونکہ اس وقت ملک کومحاذآرائی کی نہیں یکجہتی کی ضرورت ہے،ہمیں ملک کوخطرات سے نکالنے کیلئے کوشش کرناچاہیے،ملک ہوگاتوآپس کے جھگڑے بھی طے کرلئے جائیں گے۔ جماعت اسلامی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ القاعدہ کے تمام بڑے بڑے دہشت گرد جماعت اسلامی کے رہنماؤں اورکارکنوں کے گھروں سے گرفتارکئے گئے ہیں جوریکارڈ پرہے جس سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔
English Viewers



4/19/2024 1:53:58 PM