Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملتا ن کے ضلع کرہوڑ پکا سے تعلق رکھنے والے وفد کاایم کیوا یم کے مرکز نائن زیروکا دورہ کیا ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی اراکین سے ملاقات کی


ملتا ن کے ضلع کرہوڑ پکا سے تعلق رکھنے والے وفد کاایم کیوا یم کے مرکز نائن زیروکا دورہ کیا ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی اراکین سے ملاقات کی
 Posted on: 1/19/2015
ملتا ن کے ضلع کرہوڑ پکا سے تعلق رکھنے والے وفد کاایم کیوا یم کے مرکز نائن زیروکا دورہ کیا ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی اراکین سے ملاقات کی
وفد میں راؤ محمد حسین ، راؤ محمد اقبال ، رعنا سردار اور محمد ارشاد شامل تھے،اراکین رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین اور عارف خان ایڈوکیٹ نے وفدکوخوش آمدید کہا
2006ئمیں جناب الطاف حسین کے کرہوڑ پکا میں خطاب کے بعد سے ہماری دلی خواہش تھی کہ انکی رہائشگا ہ کا دورہ کریں
جناب الطاف حسین کا نظریہ سچائی پر مبنی ہے اور وہ پاکستان کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو بلا امتیاز محروم و مظلوم عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، وفد کے اراکین کی گفتگو
کراچی ۔۔۔19جنوری2015ء 
ملتا ن کے ضلع کرہوڑ پکا سے تعلق رکھنے والے افرادنے پیر کی سہ پہر وفد کی صورت میں ایم کیوا یم کے مرکز المعروف نائن زیرو کا دورہ کیا اورخورشیدبیگم سیکرٹریٹ میں ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے اراکین غازی صلاح الدین اور عارف خان ایڈوکیٹ سے ملاقات کی۔وفد میں راؤ محمد حسین ، راؤ محمد اقبال ، رعنا سردار اور محمد ارشاد شامل تھے۔وفد کے اراکین نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے 2006ئمیں کرہوڑ پکا میں فکر انگیز خطاب کیا تھا جس کے بعد سے ہماری دلی خواہش تھی کہ ہم جناب الطاف حسین کی رہائشگا ہ کا دورہ کریں اور آ ج اللہ تعالیٰ نے ہماری یہ خواہش پوری کردی ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کا نظریہ سچائی پر مبنی ہے اور وہ پاکستان کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو بلا امتیازرنگ ، نسل ، مذہب ، زبان اور علاقے ملک کے محروم و مظلوم عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔اس موقع پراراکین رابطہ کمیٹی نے وفدکے اراکین کو خوش آمدید کہا او رجناب الطاف حسین کی جانب سے خیر مقدمی پیغام دیا ۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے وفد کے اراکین سے کہا کہ جناب الطاف حسین نے اول روز سے ہی ملک میں غریبوں و مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد کی ہے اور اس کی پاداش میں انکے ہزاروں ساتھیوں بشمول انکے بڑے بھائی ناصر حسین اور جواں سال بھتیجے عارف حسین کوبھی بیدردی سے شہید کردیا گیا ۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے وفد کے اراکین کا نائن زیرو آمد پر شکریہ اداکیا ۔اس موقع پرمتحدہ سوشل فورم کے رکن راؤتسلیم اور پنجاب کمیٹی کے رکن سلیم رزاق بھی موجود تھے۔


12/3/2016 5:48:54 PM