Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم آئندہ عام انتخابات میں پاکستان کے تمام حلقوں سے حصہ لے گی اور حیران کن نتائج دے گی، الطاف حسین،عزیزآباد میں ایم کیوایم کے شعبہ جات اور ونگز کے ذمہ داران کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب


ایم کیوایم آئندہ عام انتخابات میں پاکستان کے تمام حلقوں سے حصہ لے گی اور حیران کن نتائج دے گی، الطاف حسین،عزیزآباد میں ایم کیوایم کے شعبہ جات اور ونگز کے ذمہ داران کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب
 Posted on: 3/21/2013
ایم کیوایم آئندہ عام انتخابات میں پاکستان کے تمام حلقوں سے حصہ لے گی اور حیران کن نتائج دے گی، الطاف حسین
انشاء اللہ، ایم کیوایم سندھ میں حکومت قائم کرے گی اور آئندہ سندھ کا وزیراعلیٰ ایم کیوایم کا نمائندہ ہوگا
ایم کیوایم، جمہوریت پسند جماعت ہے جو بلٹ کے بجائے بیلٹ کی سیاست پر یقین رکھتی ہے
کراچی سمیت ملک بھر کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے رینجرز اورپولیس سے بھرپورتعاون کیا جائے گا 
انتخابی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں کم ازکم ایک ہفتہ کی توسیع کی جائے، الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپیل
تقاریر میں اشتعال انگیزی اور غیرشائستہ گفتگو سے پرہیز کریں اورشائستہ زبان استعمال کریں، سیاسی جماعتوں سے اپیل
آئندہ انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم سے بھرپورمالی تعاون کریں، مخیر حضرات سے اپیل
سابق وفاقی وزیرنبیل گبول کو ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل میں شامل کرلیا گیا ہے
عزیزآباد میں ایم کیوایم کے شعبہ جات اور ونگز کے ذمہ داران کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب
لندن ۔۔۔21، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اعلان کیا ہے کہ ایم کیوایم آئندہ عام انتخابات میں ملک بھرسے حصہ لیکر خوشگوار اور حیران کن نتائج دے گی ، خصوصاً صوبہ سندھ میں بھرپورکامیابیاں حاصل کرکے حکومت قائم کرے گی اور انشاء اللہ آئندہ سندھ کا وزیراعلیٰ ایم کیوایم کا ہوگا، کراچی سمیت ملک بھر کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے رینجرز اورپولیس سے بھرپورتعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے سابق وفاقی وزیرنبیل گبول کی ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل میں شمولیت کا بھی اعلان کیا، انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ انتخابی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں کم ازکم ایک ہفتہ کی توسیع کی جائے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی تقاریر میں اشتعال انگیزی اور غیرشائستہ گفتگو سے پرہیز کریں اورشائستہ زبان استعمال کریں، انہوں نے عوام بالخصوص مخیرحضرات سے پرزوراپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم سے بھرپورمالی تعاون کریں۔ان خیالات اظہار انہوں نے آج لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات اور ونگز کے ذمہ داران کے اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطا ف حسین نے پاکستانی عوام کو عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے اور صدرمملکت آصف علی زرداری نے 11، مئی 2013ء کو عام انتخابات کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں ۔انہوں نے انتخابی شیڈول کے اعلان پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مبارکباد پیش کی اور اس سے اپیل کی کہ ملک بھر کے عوام کے مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں کم ازکم ایک ہفتہ کی توسیع کی جائے۔انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ ملک بھر میں آئندہ انتخابات پرامن ، شفاف ، غیرجانبدار اور ایماندارانہ طریقے سے ہوں،کوئی سیاسی یامذہبی جماعت یافرد اپنی مرضی کے انتخابی نتائج کے حصول کیلئے زورزبردستی کا سہارا لینے کی کوشش نہ کرے ۔ جناب الطاف حسین نے ملک بھرکے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کراچی سے خیبرتک، صوبہ پنجاب ، صوبہ بلوچستان اور اندرون سندھ سمیت ملک کے چپے چپے سے عام انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی اور ہرنشست پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ۔ ایم کیوایم کا حق پرستانہ پیغام اور فکروفلسفہ ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام ، ہاری کسانوں،تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور غیرمسلم پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے ، انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں ایم کیوایم خوشگوار اور حیران کن نتائج دے گی ، خصوصاً صوبہ سندھ میں ایم کیوایم، اللہ تعالیٰ کی تائیداور عوام کے تعاون سے بھرپورکامیابیاں حاصل کرکے نہ صرف صوبہ سندھ میں حکومت قائم کرے گی بلکہ صوبہ سندھ کا آئندہ وزیراعلیٰ متحدہ قومی موومنٹ کا نمائندہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، جمہوریت پسند جماعت ہے جو بلٹ پر نہیں بلکہ بیلٹ کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، ایم کیوایم چاہتی ہے کہ کراچی سمیت پورے ملک کو اسلحہ سے پاک کردیا جائے ۔انہوں نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کی جانب سے یقین دلایا ملک کو غیرقانونی اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے ایم کیوایم، حکومت ، قانون نافذ کرنے والے اداروں ، رینجرز اورپولیس سے غیرمشروط تعاون کرے گی ۔انہوں نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں سے اپیل کی کہ اگر کسی کے پاس غیرقانونی اسلحہ ہے تو مقامی پولیس اسٹیشن جمع کراکر رینجرز اور پولیس سے تعاون کا عملی ثبوت دیں۔ 
جناب الطاف حسین نے صوبہ پنجاب ، صوبہ بلوچستان ، صوبہ خیبرپختونخوا اور صوبہ سندھ کے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں سے تعلق رکھنے والے ایسے تمام تعلیم یافتہ ، ایماندار اور باکردار افراد کے انتخابی فارم 31، مارچ سے پہلے جمع کرادیں جو انتخابی اہلیت پر پورے اترتے ہوں ۔انہوں نے ملک بھر میں آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند اہل ، تعلیم یافتہ اور ایماندار افراد سے کہاکہ وہ ایم کیوایم کی ویب سائٹ www.mqm.org کا وزٹ کرکے انتخابی فارم آن لائن بھی پرکرسکتے ہیں۔
جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب کے دوران سابق وزیرمملکت نبیل گبول کی ایم کیوایم کی سینٹرل ل ایگز یکٹو کونسل میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے نبیل گبول کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ ’’ نبیل گبول بھائی ‘‘ متحدہ قومی موومنٹ آ پ کو انشاء للہ مایوس نہیں کر یگی اورآپکے گلے میں کامیابی کاتمغہ سجائے گی۔جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں میر پور خاص میں متحدہ قومی موومنٹ کے تاریخی جلسہ کوکامیاب بنانے پر متحدہ کے تمام ذمہ داران ،کارکنوں او رشعبہ جات خصوصاً میر پور خاص کی ماؤں اوربہنوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ خواتین نے ایم کیوایم کا ہمیشہ بھر پور ساتھ دیا ہے اور ایم کیوایم بھی انشاء اللہ انکے حقو ق کیلئے اپنی جد وجہد جاری رکھے گی ، اقتدار میںآنے کے بعد ایم کیوایم ملک بھر میں خواتین کیلئے تعلیمی اداروں اور انڈسٹریل ہومز کا جال بچھا دے گی ۔ملک کے ہر شعبے میں بشمول اسمبلیوں او رسرکاری ملازمتوں میں ان کیلئے پچاس فیصد حصہ مقرر کر یگی ونی اور کاروکاری جیسی فرسودہ رسومات کاخاتمہ کیا جائیگا ، اور غریبوں ،ہاریوں مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک انہیں معاشرہ میں ان کا جائز مقام نہیں مل جاتا ۔ انہوں نے اپنے اس اعلان کا عادہ بھی کیا کہ ایم کیوایم ان خواتین کیلئے ایک ایسی پناہ گاہ قائم کر یگی جنہیں اپنی مرضی سے قانونی اور شرعی طو رپر شادی کرنے کے باوجود ظلم کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور جن پر تیزاب پھینکا جاتاہے ۔جناب الطا ف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم اقتدار میںآکر ملک سے فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کا خاتمہ کر یگی اور شیعہ و سنی دیو بندی بریلوی او ردیگر تمام عقائد ،مسالک اور مذاہب کے عوام کو ایک جھنڈے تلے جمع کر کے پاکستان کو قائد اعظم کے وژ ن کا ملک بنا ئے گی ،غیرمسلم پاکستانیوں کو مکمل تحفظ اور مساوی حقو ق دلائے جائیں گے اور انہیں عام انتخابات کے ذریعہ اسمبلیوں میں پہنچنے کا راستہ ہموا ر کر کے ان کیلئے لفظ اقلیت کا خاتمہ کر دیا جائیگا ۔اس سلسلے میں آئینی ترمیم کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کی جائیگی ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام عہدیداروں ،کارکنوں اور منتخب نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی گفتگو ، تقاریر اور تحریر وں میں شائستگی کادامن ہر گز ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور مخالفین کے خلاف ہر گز ہر گز غیر شائستہ زبان استعمال نہ کریں، خواہ انکے خلاف کتنی ہی خراب زبان استعمال کیوں نہ کی جائے۔ جناب الطا ف حسین نے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ملک میں سیاسی شائستگی کے کلچر کو فر وغ دیں اور سیاسی مخالفین کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی اور خراب زبان کے استعمال سے پر ہیز کریں ۔ جناب الطاف حسین نے ذمہ داروں اور کارکنوں سے کہا کہ وہ ایم کیوایم کے پر وگراموں میں شریک ہونے والی ماؤں بہنوں سمیت تمام خواتین کااسی طرح احترام کریں جس طرح وہ اپنے گھرکی خواتین کا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے ملک اور شہر کے امن کیلئے ہمیشہ قر بانیاں دی ہیں اور ہم قانون نا فذ کرنے والے اواروں ،رینجرز اور پولیس کو یقین دلاتے ہیں کہ اس بارے میں متحدہ قومی موومنٹ ان کے ساتھ مکمل تعاون کرگی ۔جناب الطاف حسین نے ملک کے تمام غریب ومتوسط طبقہ کے عوام خصوصاً نوجوانوں طلبا وطالبات سمیت تمام شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے اافر اد سے کہا کہ جو لوگ ملک میں اصل تبدیلی اور انصاف کانظام اور غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی چاہتے ہیں وہ بڑ ھ کر ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کریں اور غریب ومتوسط طبق کی حکمرانی کے انقلاب کی جدوجہد میں اپنابھرپورکردار ادا کریں۔
 
 
 

5/5/2024 6:11:18 PM