Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نبیل گبول کی ایم کیو ایم میں شمولیت حق پرست نظرئیے کی فتح ہے ،ایم کیو ایم امریکہ و کینیڈا


نبیل گبول کی ایم کیو ایم میں شمولیت حق پرست نظرئیے کی فتح ہے ،ایم کیو ایم امریکہ و کینیڈا
 Posted on: 3/19/2013
نبیل گبول کی ایم کیو ایم میں شمولیت حق پرست نظرئیے کی فتح ہے ،ایم کیو ایم امریکہ و کینیڈا
واشنگٹن ڈی سی : ۔۔۔۔19، مارچ2013ء 
ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالررحمان، ایم کیو ایم امریکہ اور کنیڈا کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی اور اقبال قمر سمیت ایم کیو ایم امریکہ و کنیڈا کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر نبیل گبول کی ایم کیو ایم میں شمولیت کا زبردست خیر مقدم کیا ہے اور اسے ملک سے ظلم اور زیادتی کے نظام کے خاتمے کے لئے نیک شگون قرار دیا ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں ایم کیو ایم امریکہ اور کنیڈا کے مرکزی ذمہ داران نے کہا کہ نبیل گبول نے لیاری کے عوام کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں ، زیادتیوں کے خاتمے اور کراچی میں امن اور بھائی چارے کی فضا کے فروغ کے لئے ایم کیو ایم میں شامل ہو کر یہ ثابت کردیا ہے کہ ایم کیو ایم ہی تمام لسانی اکائیوں کے حقوق کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی وہ واحدسیاسی جماعت ہے جس نے بلا رنگ و نسل اور زبان عوام کی خدمت کی ہے اور ۔انہوں نے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے سچے اور مخلص رہنماؤں اور کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ پاکستان سے جاگیردارانہ، وڈیرانہ، سرمایہ دارانہ نظام اور موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں تو ایم کیو ایم میں شامل ہو جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کو متعارف کرانے اور عوام کی حکمرانی کے قیام کے لئے پاکستان کے عوام کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ہاتھ مظبوط کرنے ہوں گے۔ ایم کیو ایم امریکہ اور کنیڈا کے ذمہ داران نے پاکستان بھر کے حق پرست عوام کو نبیل گبول کی ایم کیو ایم میں شمولیت پر مبارک باد پیش کی ۔

5/7/2024 4:33:23 AM